• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

عاصم اظہر تو میرے بھائی ہیں، آئمہ بیگ کا مداح کو جواب

شائع October 28, 2023
—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

معروف گلوکارہ و ماڈل آئمہ بیگ نے گلوکار عاصم اظہر سے اپنے تعلقات ختم ہونے سے متعلق پوچھنے والے مداح کو جواب دیا ہے کہ وہ توان کے لیے بھائی ہیں۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے کیریئر، شادی اور تعلقات کے حوالے سے پوچھا گیا۔

اپنی پسندیدہ شوبز شخصیات کے سوال پر انہوں نے سجل علی کا نام لکھا، کسی گلوکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں کے سوال پر انہوں نے غیر ملکی آرٹسٹ والٹ بوائے کا نام لیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ انہیں شادی کے لیے کس طرح کے لڑکے کی تلاش ہے؟ کیا وہ زیادہ تعلیم یافتہ کو اہمیت دیں گی یا زیادہ پیسے والے کو؟

اس پر آئمہ بیگ نے لکھا کہ وہ شادی کے لیے لڑکا تلاش نہیں کر رہیں، انہیں کچھ بھی نہیں چاہئیے، وہ ایسے ہی ٹھیک ہیں۔

گلوکارہ نے مذکورہ سوال کرنے والے کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے ان سے ایسا پوچھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ کب شادی کر رہی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

ایک مداح نے ان سے فرمائش کی کہ وہ ماڈل و اداکارہ میرب علی کے لیے جملہ لکھیں، جس پر انہوں نے میرب علی کو اپنی اسٹوری میں مینشن کرتے ہوئے انہیں اپنی بہن قرار دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی طرح ایک صارف نے آئمہ بیگ سے سوال کیا کہ کیا ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان تعلقات ختم ہوچکے ہیں؟

اس پر گلوکارہ نے جواب دیا کہ عاصم اظہر ان کے لیے بھائی کی طرح ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں دونوں ایک ساتھ ’تیریاں‘ گانا ریلیز کر چکے ہیں، اس کے علاوہ بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024