• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوشل میڈیا اسٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے

شائع October 27, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے ہیں، نامور یوٹیوبر نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنے والد کے آخری سفر کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

انٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اور والد کے ساتھ تصویر شئیر کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔

البتہ ان کے والد کا انتقال کیسے ہوا اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔

زید علی نے اپنے والد کو سُپر ہیرو اور بہترین دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب سے زیادہ محنتی شخص تھے، آپ نے اپنی تمام خوشیاں ہمارے لیے قربان کر دیں، آپ نے مجھے وہ شخص بنایا جو میں آج ہوں اور اس کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اگر میں آپ کی طرح صرف ایک فیصد بھی اچھے باپ کا کردار ادا کرسکتا ہوں، تو مجھے ایسا لگے گا جیسے میں نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔‘

نامور یوٹیوبر نے دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ’اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔‘

انہوں نے مداحوں سے اپنے والد کے لیے مغفرت کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

زید علی کی اہلیہ یمنیٰ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میرے سُسر کا انتقال ہو گیا ہے، وہ ایک بہترین والد ہونے کے ساتھ خیال رکھنے والے سسر اور ایک پیار کرنے والے دادا تھے، کاش ان کے پاس ایزیان کے ساتھ گزارنے کے لیے مزید وقت ہوتا، ان کی موجودگی ہمیشہ کے لیے یاد رہے گی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی، ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں، اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔’

یاد رہے کہ زید علی اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے علاوہ ولاگز بھی شئیر کرتے ہیں، اکثر ویڈیوز میں انہیں اپنے والدین کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

تین سال قبل شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں زید علی نے اپنے والدین کے ساتھ ولاگ شئیر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ پر سرپرائز دیا تھا۔

زید علی خود بھی ایک بچے کے باپ ہیں، انہوں نے 2017 میں اپنی قریبی دوست یمنیٰ سے شادی کی تھی اور 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024