غزہ میں بچوں کو نشانہ بنانا ہمارے اجتماعی ضمیر پر داغ ہے، یونیسیف
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے جہاں جاں بحق بچوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار ہوچکی ہے۔
یونیسیف کے ریجنل ڈٓائریکٹر مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکا ایڈیل کھدر نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں صورت حال ہمارے مشترکہ ضمیر کے لیے بڑھتا ہوا داغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوف ناک سچ یہ ہے کہ جب تک کشیدگی ختم نہیں ہوتی اور خوراک، پانی، ادوایت اور ایندھن سمیت انسانی امداد کی اجازت نہیں دی جاتی ہے روزانہ کی بنیاد پر اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔