اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صورتحال تشویش ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی بمباری پر مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک غزہ میں 6ہزار 700شہریوں کی شہادت ہوچکی ہے دوہار سے زائد معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امید ہے کہ آج جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں جنگ بندی پر پیش رفت ہوگی۔