ایران نے یمن، عراق، لبنان میں اتحادیوں کو حالیہ حملوں کا حکم دیا، اسرائیل کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے یمن، عراق اور لبنان میں اپنی حمایت یافتہ ملیشیاز کو حالیہ حملوں کا حکم دیا اور کہا ہے کہ اسرائیل اپنے امریکی اتحاد کے ساتھ مل کر خطے کی نگرانی کر رہا ہے۔
ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں فوجی ترجمان نے الزام لگایا کہ ایران اس وقت غزہ میں حماس کو انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے اور آن لائن مہم کے ذریعے عالمی سطح پر اسرائیل مخالف جذبات کو بھڑکانے میں بھی مدد کر رہا ہے۔