• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Ghaza Conflict

امریکا کا مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ایجنڈا سفاکانہ، قاتلانہ اور زہریلا ہے، شیریں مزاری

شائع October 25, 2023

سابق انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے حالیہ کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت کرنے کی پالیسی کو زہریلی، سفاکانہ اور قاتلانہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آپ (جو بائیڈن) فلسطین کے خلاف جاری نسل کشی کے حمایتی ہیں، اور بدمعاش صیہونی اسرائیل کی پڑوسی مسلمان ریاستوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کے ارتکاب میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید یہ سیکھنے کا وقت آگیا ہے کہ دوسروں کا امن اور احترام ہی کامیاب ہوتا ہے، نہ کہ ظالمانہ طاقت کا استعمال، جنگی جرائم یا ’جمہوریت‘ سے مضحکہ خیز تعلق۔

شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا کا مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ایجنڈا سفاکانہ، قاتلانہ اور زہریلا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024