• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 149 پوائنٹس کا اضافہ

شائع October 25, 2023
پی ایس ایکس گزشتہ روز 51 ہزار 28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پی ایس ایکس گزشتہ روز 51 ہزار 28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 42 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 0.75 فیصد یا 382 پوائنٹس اضافے کے بعد 51 ہزار 408 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم، انڈیکس 0.29 فیصد یا 149.19 پوائنٹس اضافے کے بعد 51 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 51 ہزار 28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ پیش رفت فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹد، پاکستان اسٹیٹ آئل، بینک آف پنجاب، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور حب سائبر سیکیورٹی لمیٹڈ کے اسٹاک میں دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ پیر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی متوقع منظوری کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز معمولی نقصان کا مشاہدہ کیا گیا، جس کی وجہ جیوپالیٹکل اور نومبر کے جائزے میں آئی ایم ایف کی جانب سے 71 کروڑ ڈالر کی قسط کے اجرا کے حوالے سے غیر یقینی کو قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل (23 اکتوبر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا تھا۔

الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹیو خرم شہزاد نے بتایا تھا کہ سرمایہ کاروں کے لیے ’مارکیٹ کی قدر‘ زیادہ اہمیت رکھتی ہے، 2017 کے مقابلے میں اب بھی 70 فیصد کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2017 کی اصل کارکردگی پر پہنچنے کے لیے انڈیکس کو ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024