• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

دس روز میں پی آئی اے کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ

شائع October 25, 2023
134 انٹرنیشنل فلائٹس سمیت کُل 322 فلائٹس مجبوراً منسوخ کرنی پڑی ہیں — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
134 انٹرنیشنل فلائٹس سمیت کُل 322 فلائٹس مجبوراً منسوخ کرنی پڑی ہیں — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ایندھن کی عدم دستیابی اور مالی بحران کی وجہ سے بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، قومی ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران پی آئی اے کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی میں کمی کر دی ہے۔

پی ایس او کے اس اقدام کے سبب 14 اکتوبر سے پی آئی اے کو 134 انٹرنیشنل فلائٹس سمیت کُل 322 فلائٹس مجبوراً منسوخ کرنی پڑی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ روز منگل کو اندرون ملک 27 پروازوں سمیت کُل 51 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی نے ہزاروں مسافروں کو سخت اذیت میں مبتلا کر دیا، پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کو پروازوں کی روانگی کا ممکنہ وقت بتانے سے بھی قاصر نظر آرہی ہے، جس کی وجہ سے مسافر دوسری ایئرلائنز میں سیٹیں تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو پہنچنے والی اذیت پر ادارہ معذرت خواہ ہے، انتظامیہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں جگہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024