• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی کا 77 برس کی عمر میں انتقال

شائع October 23, 2023
سابق کھلاڑی اکثر ساتھیوں، کرکٹرز اور کھیل کے منتظمین پر تنقید کرنے دو ٹوک تھے: فائل فوٹو
سابق کھلاڑی اکثر ساتھیوں، کرکٹرز اور کھیل کے منتظمین پر تنقید کرنے دو ٹوک تھے: فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ کے ہیرو اور ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر نے سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی کے انتقال کو کھیل کے لیے ’بڑا نقصان‘ قرار دیا۔

بھارتی وزیر کھیل اور بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کے سابق صدر انو راگ ٹھاکر نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک خبر اور کرکٹ کی دنیا کے لیے بڑا نقصان ہے، پوری کرکٹ دنیا اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

بشن سنگھ بیدی ایراپلی پرسنا، سری نواس وینکٹاراگھون اور بھگوت چندر شیکھر کے مشہور گروپ کا حصہ تھے جنہوں نے 1967 اور 1979 کے دوران بین الاقوامی کیریئر میں 67 ٹیسٹ میں 266 وکٹیں حاصل کیں۔

دائیں بازو سے بیٹنگ کرنے والے بشن سنگھ بیدی نے 1974 سے 1979 تک بھارت کے لیے 10 ون ڈے میچز بھی کھیلے۔

وہ اپنے اکثر ساتھی کھلاڑیوں، کرکٹرز اور کھیل کے منتظمین پر دو ٹوک تنقید کرتے تھے۔

بشن سنگھ بیدی نئی دہلی میں ہونے والے کرکٹ مقابلوں میں عموماً شرکت کیا کرتے تھے لیکن گزشتہ چند برسوں سے ان کی بگڑتی ہوئی طبیعت نے انہیں متحرک سماجی زندگی سے دور رہنے پر مجبور کر دیا تھا۔

سابق کرکٹر نے دو شادیاں کی تھیں، جن سے ان کی اولاد میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

ان کے چھوٹے بیٹے انگاد کی شاری مشہور بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا سے ہوئی ہے۔

پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان انتخاب عالم نے بشن سنگھ بیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انتخاب عالم نے کہا کہ ’میرے ان کے ساتھ انتہائی خوشگوار اور دوستانہ تعلقات تھے، وہ ایک بہترین اسپنر اور عظیم انسان تھے‘۔

انہوں نے کہا سابق کرکٹر کا انتقال عمومی طور پر کرکٹ اور خاص طور پر پاک-بھارت کرکٹ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

بشن سنگھ بیدی نے بھارت کے لیے 67 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 118 اننگز میں 266 وکٹیں حاصل کیں، 10 ایک روزہ میچوں میں وہ صرف 7 وکٹیں حاصل کرسکے۔

انہوں نے بیٹنگ میں ایک نصف سنچری کی مدد سے تیسٹ میں 656 رنز بنائے اور پورے کیریئر میں 26 کیچز بھی لیے، اسی طرح 10 ایک روزہ میچوں میں صرف 13 رنز بنائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024