• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پنجاب: قصور کے کھیت سے لاپتا لڑکے کی سر کٹی لاش برآمد

شائع October 23, 2023
کسان کے اطلاع دینے پر پھول نگر کی پولیس کی ٹیم نےجائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا — فائل فوٹو: رائٹرز
کسان کے اطلاع دینے پر پھول نگر کی پولیس کی ٹیم نےجائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا — فائل فوٹو: رائٹرز

پھول نگر پولیس نے 13 سالہ لڑکے کے قتل اور اس کا سر قلم کر کے دینانتھ گاؤں کے قریب پھینکنے پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ دینانتھ گاؤں کا رہائشی 13 سالہ علی حسن گزشتہ جمعرات سے لاپتا تھا، ان کی سر کٹی لاش کو گاؤں سے 500 میٹر دوری پر واقع مکئی کے کھیت میں ایک مقامی کسان نے دیکھا۔

کسان کے اطلاع دینے پر پھول نگر کی پولیس کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، جن کی شناخت بعد میں علی حسن کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول لڑکا، جو درزی کی دکان پر یومیہ اجرت کے عوض کام کرتا تھا، جمعرات کے روز دکان سے نکلا مگر گھر نہیں پہنچا۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ذوالقرنین علی کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والے بچے کے ساتھ جنسی تشدد کیے جانے کا امکان موجود ہے، لیکن پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے تاکہ قتل کے اردگرد کی صورتحال کا تعین کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والا میڈیکل افسر رپورٹ پیش کیے بغیر چھٹیوں پر چلا گیا۔

ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی پولیس تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول بچے کے چند قریبی ساتھی اس حادثے کے بعد بغیر کسی کو بتائے گاؤں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ان کے مطابق پولیس قتل کے مختلف زاویوں کی تحقیق کے علاوہ ملزمان کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024