• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

چمن: پاک-افغان سرحد پر آمدورفت کیلئے پاسپورٹ، ویزا لازمی قرار دینے کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا

شائع October 23, 2023
انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک حکومت فیصلہ واپس نہیں لیتی، وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے— فوٹو: ڈان
انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک حکومت فیصلہ واپس نہیں لیتی، وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے— فوٹو: ڈان

چمن میں آل پارٹیز ٹریڈرز الائنسز کے اراکین، کارکنان اور حمایتی نے مسلسل دوسرے روز بھی دھرنا جاری رکھا، جو حکومت کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر آمدورفت کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ پاک-افغان سرحد پر آمدورفت کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کو لازمی قرار دیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر ہو گا۔

31 اکتوبر کے بعد کسی کو بھی پاکستانی شناختی کارڈ یا افغان قومی شناختی دستاویز ’تذکرہ‘ کا استعمال کرتے ہوئے سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تاہم، تمام جماعتوں کے رہنماؤں، تاجر تنظیموں اور کاروباری برادری نے الائنس تشکیل دیا اور حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

سیاسی کارکنان، حامیوں اور تاجروں سمیت ہزاروں افراد نے کوئٹہ کو قندھار سے جوڑنے والی مرکزی شاہرہ بلاک کر دی تھی، انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک حکومت فیصلہ واپس نہیں لیتی، وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

مظاہرین نے ہائی وے پر کیمپ قائم کرلیے، جس کے سبب پاک-افغان سرحد پر آمدورفت میں خلل پڑا۔

اس کے نتیجے میں درآمدی اور برآمدی سامان لے جانے والے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی نقل و حرکت میں نمایاں رکاوٹیں آئیں۔

تاہم سرحدی حکام نے پاکستان اور افغان مسافروں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور افغانی تذکرہ دکھا کر سرحد عبور کرنے کی اجازت دی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما حاجی جمال خان اچکزئی نے بتایا کہ حکومت کا سرحد پار کرنے کے لیے ویزا اور پاسپورٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ چمن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ہزاروں افراد کو بے روزگار کر دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024