• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:09pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:09pm

فلسطینی شہریوں کے اکاؤنٹ کے بائیو میں ’دہشت گرد‘ لکھنے پر انسٹاگرام نے معافی مانگ لی

شائع October 21, 2023
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

میٹا نے کچھ فلسطینی انسٹاگرام صارفین کے پروفائل بائیو میں لفظ ’دہشت گرد‘ شامل کرنے پر معافی مانگ لی، کمپنی کا کہنا ہے کہ بائیو کے آٹو ٹرانس لیشن میں تکنیکی مسئلہ آگیا تھا۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر فلسطینی شہریوں کے اکاؤنٹ کے بائیو میں ’دہشت گرد‘ شامل کرنے کی رپورٹ سے پہلے 404 میڈیا نے شائع کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری کے اکاؤنٹ کے بائیو میں انگریزی زبان میں فلسطین لکھا ہے اور اس کے آگے فلسطینی پرچم کے ساتھ عربی زبان میں ’الحمداللہ‘ لکھا ہے۔

الحمداللہ کا انگریزی ترجمہ (auto-translation) کرنے پر لکھا ہوا ہے کہ ’فلسطینی دہشت گرد اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں‘۔

ٹک ٹاک صارف ’کنگ خان‘ کی جانب سے بھی رواں ہفتے میٹا کو اس مسئلے کی نشاندہی کروائی تھی، جس کے بعد صارف نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمداللہ کا ترجمہ اب ’Thank God‘ یا (خدا کا شکر) آرہا ہے۔

میٹا نے معافی مانگ لی

میٹا کے ترجمان نے گارڈین آسٹریلیا کو بتایا کہ یہ مسئلہ رواں ہفتے کے شروع میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’عربی زبان کا غلط ترجمہ کرنے پر معافی مانگتے ہیں، ہم نے اس مسئلے کو حل کردیا ہے۔‘

الیکٹرانک فرنٹیئرز آسٹریلیا کے سیکرٹری اور سڈنی میں مقیم ایک فلسطینی فہد علی نے میٹا کی جانب سے شفافیت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا کی حالیہ صورتحال میں ایسی غلطی کیسے ہوگئی؟‘

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر پائی جانے والی تعصب پر مبنی رپورٹنگ اور خبروں کے بارے میں ہمیں تشویش ہے اور ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ تعصبات کہاں سے پیدا کیے جارہے ہیں؟

فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پر انسٹاگرام اکاؤنٹس کو’شیڈو بین’ کیے جانے کا انکشاف

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے بعد انسٹاگرام کی جانب سے فلسطین کی حمایت سے متعلق پوسٹس کرنے والے اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

شیڈو بین کی اصطلاح عام طور پر سینسرشپ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، یعنی اکاؤنٹس کی پوسٹس کو محدود کرنے کے لیے اکاؤنٹس کی عام لوگوں تک رسائی کو بھی محدود کردیا جاتا ہے۔

’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ متعدد یورپی، امریکی اور عرب سوشل میڈیا اسٹارز اور انفلوئسرز کا حوالہ دیا، جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاکھوں فالوورز رکھنے والی شخصیات کی جانب سے غزہ میں بمباری کی مذمت کیے جانے اور فلسطینیوں کی حمایت کے بعد ان کے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا گیا ہے۔

شیڈو بین کی خبروں کے بعد بدھ کو شئیر کی گئی ایک بلاگ پوسٹ میں میٹا نے کہا تھا کہ جب سے اسرائیل-حماس جنگ شروع ہوئی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نقصان دہ مواد کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی جانب سے ’ نئے اقدامات’ اٹھائے گئے ہیں۔

کمپنی نے کہا تھا کہ اس ہفتے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نیا مسئلہ درپیش ہوا تھا جس کے تحت شیئر کی گئی ریلیز اور پوسٹس صارفین کی انسٹاگرام اسٹوریز میں دکھائی نہیں دے رہی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی reach میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ مسئلہ اسرائیل اور حماس جنگ سے متعلق محدود نہیں تھا، میٹا نے یہ بھی کہا کہ فیس بک پر لائیو ویڈیو سروس کو مختصر وقت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پرتشدد ویڈیوز اور گرافکس پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم میٹا کا کہنا ہے کہ اس دوران دیگر مواد کو سنسر کرنے میں کمپنی کی جانب غلطی ہوسکتی ہے، اگر کسی صارف کے ساتھ ایسا مسئلہ ہے تو وہ اس کے خلاف شکایت درج کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024