• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

والدہ سمجھ بیٹھیں میں پاکستانی علی ظفر سے شادی کر رہی ہوں، ریچا چڈا

شائع October 21, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے ایک سال بعد انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے والدہ کو شادی کا بتایا تو وہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کی بیٹی پاکستانی گلوکار علی ظفر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنا چاہتی ہیں۔

ریچا چڈا نے اکتوبر 2022 میں بولی وڈ کے مسلمان اداکار علی فضل سے شادی کی تھی اور اس وقت زیادہ تر بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور انڈین صحافی بھی یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ اداکارہ پاکستانی گلوکار سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

اسی طرح اداکارہ کی والدہ بھی یہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کی بیٹی پاکستان کے پنجاب دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ اور دو بچوں کے والد علی ظفر سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

ریچا چڈا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مسلمان اداکار سے تعلقات استوار اور شادی پر کھل کر بات کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر پر بھی گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ سکھ پنجابی خاندان سے ہیں اور ان کی پرورش بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہی ہوئی۔

ان کے مطابق جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو رشتے دار آنٹیاں ہر وقت آکر ان سے پوچھتیں تھیں کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں، اس پر تنگ آکر انہوں نے اپنی پنجابی کمیونٹی سے باہر تعلقات استوار کیے۔

انہوں نے بتایا کہ علی فضل کے ساتھ ان کی ملاقات کامیڈی فلم ’فقرے‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور وہیں ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے جو بعد میں محبت اور پھر رشتے میں تبدیل ہوگئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’فقرے‘ فلم میں علی فضل سے ’ظفر‘ نام کا کردار ادا کیا تھا اور جب انہوں نے والدہ کو بتایا کہ وہ علی فضل سے شادی کرنے جا رہی ہیں تو ان کی والدہ حیران رہ گئیں۔

ریچا چڈا نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ علی ظفر تو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں، وہ پہلے سے ہی شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے، مشکل ہوگی۔

اداکارہ کے مطابق جب والدہ نے انہیں پاکستانی گلوکار علی ظفر کا بتایا تو وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے والدہ کو سمجھایا کہ ان کے ہونے والے شوہر وہ والے ظفر نہیں ہیں بلکہ یہاں کے علی فضل ہیں۔

اداکارہ کی والدہ سے قبل بھارت کے سوشل میڈیا صارفین اور یہاں تک کہ انڈین صحافی بھی غلطی سے یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ریچا چڈا پاکستانی گلوکار علی ظفر سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

غلطی سے اپنا نام پاکستانی گلوکار علی ظفر سے جوڑے جانے پر ریچا چڈا نے شادی سے قبل سوشل میڈیا پر وضاحت بھی کی تھی کہ ان کی شادی پاکستانی اداکار سے نہیں ہونے جا رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024