• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

معروف قانون دان ایس ایم ظفر لاہور میں انتقال کرگئے

شائع October 19, 2023
ایس ایم ظفر 2006 سے 2012 تک مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر رہے— فائل/فوٹو: ڈان
ایس ایم ظفر 2006 سے 2012 تک مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر رہے— فائل/فوٹو: ڈان

معروف قانون دان اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر 93 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

ایس ایم ظفر کے صاحبزادے علی ظفر کی قانونی ٹیم کے رکن وکیل حماد خالد بٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ظفر کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

سابق سینیٹر ایس ایم ظفر فوجی حکمران جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر قانون رہے تھے اور طویل عرصے تک مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری بھی رہے۔

ایس ایم ظفر بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوئے اور انہیں 2006 میں سینیٹر منتخب کیا گیا اور 2012 تک سینیٹر رہے جبکہ 2018 میں انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور وکیل علی ظفر ان کے صاحبزادے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی نے سینیٹر بنایا تھا۔

سینئر قانون دان کے انتقال پر امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ظفر غیر معمولی قانون دان اور انتہائی نفیس انسان تھے۔

انہوں نے ایس ایم ظفر کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم ان کے شاگرد تھے اور وہ ایک عظیم انسان تھے، ایس ایم ظفر کا انتقال پاکستانی سیاست اور پارلیمنٹ کا نقصان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024