• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am

پی آئی اے کو ایندھن کی خریداری کیلئے فنڈز حاصل، متاثرہ فلائٹ شیڈول معمول پر آنا شروع

شائع October 19, 2023
قومی ایئرلائن اپنے وسائل سے فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی—فائل فوٹو: اے پی پی
قومی ایئرلائن اپنے وسائل سے فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی—فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ایندھن کی خریداری کے لیے فنڈز حاصل ہونے کے بعد شدید متاثرہ فلائٹ شیڈول معمول پر آ رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول ایندھن کی فراہمی کے لیے فنڈز کا بندوبست ہو جانے کے بعد بتدریج معمول پر آنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن اپنے وسائل سے فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور 19 اکتوبر (آج) سے پروازیں معمول پر آنے کی امید ہے، آنے والے دنوں میں پروازوں کے شیڈول میں مزید بہتری متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی اولین ترجیح ٹورنٹو، سعودی عرب، استنبول، کوالالمپور اور دبئی سمیت بین الاقوامی اہم روٹس پر فلائٹ آپریشن کو یقینی بنانا ہے، ایئر لائن انتظامیہ مقامی روٹس پر بھی بتدریج پروازوں کا شیڈول معمول پر لانے کے لیے انتظام کر رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے گزشتہ چند روز کے دوران پروازوں میں تعطل کی وجہ سے اپنے مسافروں کو ہونے والی پریشانی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی آئی اے نے گزشتہ روز اپنی بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازوں کے ری شیڈولنگ اور منسوخی سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔

ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے درپیش صورتحال کے سبب پی آئی اے نے گزشتہ روز مسافروں کو مطلع کیا تھا کہ اس نے گزشتہ روز طے شدہ 16 بین الاقوامی پروازیں اور 8 ملکی پروازیں منسوخ کر دی ہیں جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024