• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

گوجرانوالہ: چھری کے وار سے 2 فلسطینی طلبہ زخمی

شائع October 16, 2023
ریسکیو 1122 نے بعد ازاں زخمی طلبہ  کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے— فوٹو: فیس بک
ریسکیو 1122 نے بعد ازاں زخمی طلبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے— فوٹو: فیس بک

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں کچھ شرپسندوں نے چھری سے حملہ کرکے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے 2 فلسطینی طلبہ کو زخمی کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ خلدون الشیخ اور عبدالکریم نے شرپسندوں کو نجی ہاسٹل کی طالبہ کو ہراساں کرنے سے منع کیا تھا۔

خلدون الشیخ اور عبدالکریم دونوں پلاٹینم ٹاور کی چوتھی منزل پر اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے کہ کچھ شرپسندوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

تیز دھار آلے کے متعدد وار سے زخمی ہونے والے طلبہ کو کچھ پڑوسیوں نے ریسکیو کیا۔

ریسکیو 1122 نے بعد ازاں زخمی طلبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے زخمی طالب علم کی درخواست پر سفیان، رافع بٹ، حمزہ سمیت چار نامزد ملزمان اور ان کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے کچھ غنڈوں کی جانب سے غیر ملکی خواتین طالبات کو ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر ملکی طلبہ نے ملزمان کو ایسا کرنے سے منع کیا تھا جس پر ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024