• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آنسو نہیں چھپا سکتا، بیٹی کی رخصتی پر بہت رؤں گا، عامر خان

شائع October 12, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/اراخان
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/اراخان

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلانے والے نامور اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارا خان کی رخصتی پر بہت روئیں گے، وہ اپنے جذبات اور آنسو نہیں چھپا سکتے، رخصتی کے وقت انہیں سنبھالنا مشکل ہوگا۔

یاد رہے کہ عامر خان نے اپنے کریئر کے آغاز میں 1986 میں اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ارا خان اور بیٹا جنید خان ہے، عامر خان کی پہلی شادی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

پہلی شادی ختم ہونے کے بعد انہوں نے دوسری شادی 2005 میں بھارتی فلم پروڈیوسر کرن راؤ سے کی تھی، جس کے بعد ان کے ہاں 2011 میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

عامر خان کے اپنے بیویوں سے تعلقات اچھے دکھائی نہیں دیتے لیکن اداکار کا اپنے بچوں کے ساتھ بہت قریبی تعلق ہے، انہوں نے ماضی میں کئی بار اپنی بیٹی ارا خان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

اب حال ہی میں عامر خان نے اپنی بیٹی ارا خان کی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق ارا خان کی منگنی 2022 میں اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے ہوگئی تھی اور اب عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی 3 جنوری 2024 کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق نامور اداکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’ارا کی شادی 3 جنوری کو ہو رہی ہے، ارا نے جس لڑکے کا انتخاب کیا ہے وہ فٹنس ٹرینر ہے، جب ارا ڈپریشن سے لڑ رہی تھی، وہ اس کے ساتھ تھا، وہ ایسا لڑکا ہے جو میری بیٹی کو سپورٹ کرسکتا ہے، میں خوش ہوں کہ دونوں ایک ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔‘

انہوں نے اپنے داماد سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’نوپور شیکھرے میرے بیٹے جیسا ہے، وہ میری فیملی کا حصہ ہے۔‘

اس کے علاوہ عامر خان نے کہا کہ ’ارا کی شادی میرے لیے ایک جذباتی لمحہ ہوگا، میں بہت جذباتی انسان ہوں، یہ بات طے ہے کہ اس دن میں بہت رونے والا ہوں، فیملی نے ابھی سے باتیں کرنا شروع کردی ہیں کہ بھائی اس دن عامر کو سنبھالنا کیونکہ میں بہت جذباتی ہوجاتا ہے۔‘

اداکار نے کہا کہ جذباتی ہونے کی وجہ سے میں اپنی ہنسی اور آنسو کنٹرول نہیں کرسکتا، جیسے جیسے رخصتی کے دن قریب آرہے ہیں میں مزید جذباتی ہوتا رہوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خاص لمحہ ہوگا جس کا میں منتظر ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024