• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوہر کیلئے آدھی رات کو پلاؤ پکانے پر بیٹی کہتی ہے آپ اچھی مثال نہیں ہیں، اسما عباس

شائع October 12, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ شوہر کے لیے رات کو 2 بجے پلاؤ پکانے پر انہیں ان کی بیٹی کہتی ہے کہ آپ اچھی مثال نہیں ہیں۔

اسما عباسی سینیئر اداکارہ، میزبان و لکھاری بشریٰ انصاری کی چھوٹی بہن اور اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ ہیں، انہوں نے 2018 میں ایک مقبول ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں بھولا کی والدہ کا کردار ادا کیا جو بے حد مقبول ہوا تھا، اس کے علاوہ وہ کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

2018 میں وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے کئی کچھ وقت کے لیے ٹی وی اسکرین پر کام نہیں کیا تھا۔

حال ہی میں اسما عباس نے مزاحیہ پروگرام ’مزاق رات‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف کیا۔

اداکارہ نے اپنی بیماری کے بعد ٹی وی پر کم بیک سے متعلق سوال پر بات کرتےہوئے کہا کہ ’میں کئی سالوں تک بیمار رہنے لگی تھی، ہر وقت ہسپتال کے چکر کاٹنے سے میرے شوہر بھی تنگ آگئے تھے تو انہوں نے مجھے کسی سرگرمی میں مشغول رہنے کا مشورہ دیا جس کے بعد میں نے اپنی دوست کے سیلون میں کام کرنا شروع کردیا۔‘

اسما عباس نے کہا کہ ’سیلون میں اس لیے کام کیا کیونکہ مجھے ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، میرے شوہر کو پسند نہیں تھا، ہم نے جب شادی کی تھی تو انہوں نے مجھے کہا تھا کہ کوئی کام نہیں کرنا جس پر میں بھی راضی ہوگئی۔‘

میزبان عمران اشرف نے سوال پوچھا کہ ’پھر آپ کو اداکاری کرنے کی اجازت کیسے ملی؟‘ جس پر اسما عباس نے جواب دیا کہ ’ٹی وی پر ایک کوکنگ شو لگا ہوا تھا جس کو دیکھ کر میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ یہ کتنی بُری میزبانی کررہی ہے جس پر شوہر نے کہا کہ یہ تو بہت آسان ہے، کیا آپ کرسکتی ہیں؟ تو میں نے کہا کہ ’ہاں میں بھی کرسکتی ہوں، اس میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، تو شوہر نے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے لیکن کیمرا کے سامنے نہیں جانا، کیمرے کے پیچھے کام کرنا ہوگا، آپ پروڈیوسر بن جاؤ۔‘

اسما عباس نے بتایا کہ ’ایک کوکنگ شو میں بطور پروڈیوسر میں نے ڈیڑھ سال کام کیا، پھر ایک دن اچانک اس پروگرام کی میزبان نے کام چھوڑ دیا پھر مجھے سلیم طاہر نے میزبانی کرنے کا مشورہ دیا، اس وقت میرے شوہر بھی وہیں موجود تھے، اور سلیم طاہر ان کے دوست تھے تو شوہر منع نہیں کرسکتے تھے اور انہوں نے مجھے میزبانی کرنی کی اجازت دے دی۔‘

اسما عباس نے کہا کہ ’شوہر کی جانب سے اجازت کے بعد کوکنگ شو کے 100 پروگرام کیے۔‘

’شوہر کیلئے آدھی رات کو پلاؤ پکانے پر بیٹی کہتی ہے کہ آپ اچھی مثال نہیں ہیں‘

پروگرام کے دوران ایک کامیڈین نے اسما عباس سے ان کے 20 سالہ ٹی وی پر کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال پوچھا تو اسما عباس نے کہا کہ ’میں نے طویل عرصے تک زیادہ ٹی وی نہیں دیکھا کیونکہ میں گھر کے کاموں اور فیملی میں بہت مصروف تھی، پراٹھے بنانا، روٹیاں بنانا اور کئی دوسرے پکوان بناتی تھی، اس لیے پرانے وقتوں میں ٹی وی کے پروگرامز یاد نہیں ہیں۔‘

جس پر پروگرام میں موجود کامیڈین نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ رحم کرے وہ لڑکی بیاہ کر لے گئے تھے یا کوئی (شیف) ککُ لے کر گئے تھے‘ جس پر میزبان عمران اشرف سمیت دیگر ہنس پڑے۔

جس پر اسما عباس نے کہا کہ ’بھئی، یہ میرا شوق تھا، فیملی کو خوش بھی کرنا ہوتا ہے، میری بہوئیں اور بیٹی مجھے کہتی ہیں کہ ’آپ کوئی اچھی مثال نہیں ہیں، آپ نے ہمیں ڈبو دیا ہے، یہ کون سا طریقہ ہے کہ آپ رات کو دو بجے اُٹھ کر کہتی ہیں کہ آپ نے اپنے میاں کے لیے پلاؤ یا زردہ بنایا ہے، معاف کریں ہم یہ کام نہیں کرسکتے۔‘

اسما عباس نے کہا کہ بیٹی مجھے کہتی ہے کہ آپ اچھی مثال نہیں ہیں۔

جس پر عمران اشرف نے کہا کہ ’ہاں لیکن اگر آپ شوہر کی محبت میں کررہی ہیں تو میرا خیال ہے کہ۔۔۔۔‘ میزبان کی بات کاٹتے ہوئے اسما عباس نے کہا کہ ’جب آپ محبت میں کرتے ہیں سب کرنا پڑنا پڑتا ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024