• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نازش جہانگیر اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے خرچ پر طنز کرنے والے افراد سے نالاں

شائع October 11, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی مقبول اداکارہ نازش جہانگیر نے اداکارہ ماہرہ خان کا نام لکھے بغیر ان کی شادی کے اخراجات پر تنقید کرنے والے افراد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں۔

ماہرہ خان نے رواں ماہ کے آغاز میں دو اکتوبر کو شادی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے دیرینہ دوست صنعت کار سلیم خان کریم سے شادی پنجاب کے سیاحتی مقام مری کے پرتعیش مقام پر شادی کی تھی۔

اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان پر شاہانہ طرز کی شادی کرنے پر تنقید کی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے۔

یہ اطلاعات بھی تھیں کہ ماہرہ خان نے شادی کے موقع پر سفید رنگ کا جو عروسی لباس پہنا تھا، اس کی قیمت 35 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان تھی، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی تھی۔

اب اداکارہ نازش جہانگیر نے ماہرہ خان کا نام لکھے بغیر ان کی شادی کے اخراجات پر تنقید کرنے والے افراد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ لوگوں کا اداکارہ کے اخراجات سے کوئی تعلق نہیں۔

نازش جہانگیر نے ماہرہ خان کا نام لکھے بغیر لکھا کہ انہوں نے شاہانہ انداز میں شادی کی یا سادگی میں، اس میں دوسرے افراد کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئیے۔

اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو اس بات کی پریشانی نہیں ہونی چاہئیے اور نہ ہی وہ اس بات کی تفتیش کریں کہ انہوں نے شادی پر کتنا خرچ کیا، کیوں کہ بل کی ادائیگی لوگوں نے نہیں کرنی۔

انہوں نے کسی کا نام لکھے بغیر سب سے سوال کیا کہ انہیں یہ بات بتائی جائے کہ وہ لوگ دوسرے افراد کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہوتے اور ان سے دوسروں کی خوشیاں کیوں برداشت نہیں ہوتیں؟

نازش جہانگیر نے سوال کیا کہ کیا واقعی دوسروں کی خوشیاں برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے؟

اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئی، جہاں دیگر صارفین نے بھی نازش جہانگیر کی بات سے اتفاق کیا لیکن ساتھ ہی بعض افراد نے کمنٹس کیے کہ ماہرہ خان نے پرتعیش مقام پر شادی کی تین تقریبات کیں، وہ کوئی معمولی شادی نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024