• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سویڈن: اسٹاک ہوم کے وسط میں پیٹرول، ڈیزل کاروں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

شائع October 11, 2023
ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے سٹی سینٹر میں یہ پابندی 31 دسمبر 2024 سے نافذ ہو گی—فائل فوٹو:اے ایف پی
ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے سٹی سینٹر میں یہ پابندی 31 دسمبر 2024 سے نافذ ہو گی—فائل فوٹو:اے ایف پی

یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 2025 تک شہر کے مرکزی 20 بلاک میں پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق شہر کے نائب میئر نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایئر کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔

شہر کے نائب میئر برائے ٹرانسپورٹ اور شہری ماحولیات لارس اسٹرومگرین، نے ایک بیان میں کہا آج کل سٹاک ہوم میں ہوا کی وجہ سے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اور بزرگ شہری وقت سے پہلے مر رہےہیں، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول صورت حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں سے نکلنے والی نقصان دہ گیسز کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ علاقہ جہاں پابندی سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے اسٹاک ہوم کے شاپنگ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں واقع ہے جو کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں اور دفتری عمارتوں سے بھرا ہوا ہے۔

لارس اسٹرومگرین نے کہا کہ یہ پابندی، جو 31 دسمبر 2024 سے نافذ ہو گی، ایک ایسے علاقے میں عائد کی جا رہی ہے جہاں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جہاں ہوا کا معیار بہتر ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ اس شہر کا حصہ بھی ہے جہاں ہم دیکھتے ہیں کہ تیزی سے ایسے الیکٹرک آلات استعمال کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی ہے جو بجلی پر منتقلی کے عمل کی قیادت کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کار، ایمبولینس اور دیگر سیکیورٹی سروسز اس پابنید سے مستثنیٰ ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024