• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسکول میں کوئی نہ کوئی پسند آجایا کرتا تھا، ژالے سرحدی

شائع October 10, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ وہ بچپن میں دل پھینک تھیں، انہیں اسکول میں کوئی نہ کوئی پسند آجایا کرتا تھا اور ہر کوئی ان کا ’کرش‘ ہوتا تھا۔

اداکارہ نے حال ہی میں کامیڈی ٹاک شو ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق شوبز گھرانے سے ہے اور ان کے گھر کے تقریبا تمام افراد گلوکاری بھی کرتے رہے لیکن پروفیشن کے طور پر صرف انہوں نے گلوکاری کو آگے بڑھایا۔

ان کے مطابق مقبول اداکارہ سلمیٰ آغا ان کی پھوپھو ہیں اور وہ بھی گلوکاری کرتی رہی ہیں، اسی طرح ان کے والد اور چچا بھی گلوکاری کرتے رہے۔

ژالے سرحدی نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دراز قد کی وجہ سے بعض مرتبہ دوران شوٹنگ خود کو مرد اداکاروں سے چھوٹا دکھانے کے لیے وہ ٹانگیں پھیلا کر منظر ریکارڈ کرواتی رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا قد 5 فٹ انچ ہے اور انہوں نے متعدد ایسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن کا قد ان سے چھوٹا تھا، بعض دراز قد اداکار بھی قد میں ان سے ایک انچ چھوٹے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں میں تشدد کے مناظر ریکارڈ کروانا بہت پسند ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔

ژالے سرحدی نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں کوئی ڈبل کردار دیا جانا چاہئیے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں ڈبل رول ادا کریں اور انہوں نے بعض ہدایت کاروں کو ایسی درخواست بھی کر رکھی ہے۔

زندگی کی پہلی محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں پہلی محبت چوتھی کلاس میں پڑھنے کے دوران ہوئی تھی۔

انہوں نے اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب اسکول میں پڑھتی تھیں تب انہیں کوئی نہ کوئی پسند آجایا کرتا تھا اور کوئی نہ کوئی ان کا ’کرش‘ بن جاتا تھا۔

ژالے سرحدی کے مطابق انہیں اسکول کے زمانے میں اپنے کلاس فیلوز سے محبت ہوئی لیکن اسکول تبدیل ہوتے ہی ان کی مذکورہ محبت ختم ہوگئی اور پھر نئے اسکول میں نئی کہانی شروع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024