• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

واٹس ایپ میں ’چیٹ لاکس‘ کو بہتر بنانے کا فیچر پیش کرنے کا امکان

شائع October 9, 2023
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ’چیٹ لاکس‘ کو تلاش کرنے اور انہیں ایک ہی سیکریٹ کوڈ کے ساتھ کھولنے کے فیچر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ نے ’چیٹ لاک‘ کو رواں برس مئی میں متعارف کرایا تھا، تاہم تاحال مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی لیکن آنے والے وقت میں ترتیب وار اس پر بھی صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

’چیٹ لاک‘ کے فیچر کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ چیٹس کو پرائیوٹ یا خفیہ رکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ چیٹ کی ایک نئی ونڈو بن جائے گی جو کہ آرکائیو کی طرح ہوگی اور مذکورہ چیٹ ونڈو کو کوئی تیسرا شخص نہیں کھول پائے گا اور یہ فیچر متعدد ممالک کے کروڑوں صارفین استعمال بھی کر رہے ہیں۔

لیکن مذکورہ فیچر کے تحت بنائی جانے والی چیٹ لاک کے فولڈر کو تلاش کرنا مشکل بن جاتا ہے، جسے آسان بنانے کے لیے اب ایک نیا فیچر پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق جلد ہی چیٹ لاک کو تلاش کرنے کے لیے سیکریٹ کوڈ کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی سرچ بار میں کوڈ درج کریں گے، ان کے سامنے خفیہ چیٹ باکس آجائیں گے۔

ایک ہی سیکریٹ کوڈ کے تحت صارف تمام خفیہ چیٹ باکس تک باآسانی رسائی حاصل کر سکے گا، علاوہ ازیں صارف کو یہ آزادی دی جائے گی کہ وہ سیکریٹ کوڈ کے لیے کوئی لفظ، اعداد یا پھر چاہے تو ایموجی کا استعمال کرے۔

صارف مذکورہ ایموجی، لفظ یا کوڈ نمبرز کو جیسے ہی سرچ بار میں داخل کرے گا، اس کے سامنے تمام چیٹ لاک انباکسز آجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024