• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’اس سے بہتر تصویر نہیں ہوسکتی‘، ثروت گیلانی کا تیسری بار ماں بننے کا اعلان

شائع October 9, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ثروت گیلانی نے ’فلم جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ثروت گیلانی نے اداکار اور نامور پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے 2014 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں، جن میں روحان مرزا کی پیدائش 2015 اور عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوئے تھے۔

اب 40 سالہ اداکارہ ثروت گیلانی نے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دی ہے۔

اداکارہ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئے مہمان کی آمد کا اعلان کرنے کے لیے اس سے بہتر تصویر نہیں ہوسکتی، ہم سب آج کی خوشی منا رہے ہیں اور کل کی خوشی کے منتظر ہیں۔‘

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ، فلمساز صائم صادق، علینہ خان سمیت دیگر اداکار ثروت گیلانی کے ساتھ موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ میں بھی کام کیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے تیسری بار جلد ماں بننے کے اعلان کے بعد ساتھی اداکاروں نے بھی مبارک باد کے پیغامات لکھے۔

ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس، عائشہ ملک، غنا علی، میرا سیٹھی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ثروت گیلانی کو مبارک باد دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024