• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی کے بعد ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ تصاویر، ورن دھون کا نیک خواہشات کا اظہار

شائع October 8, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کے بعد شوہر سلیم کریم کے ہمراہ دلکش تصاویر جاری کردیں جس کے بعد بولی وڈ اداکار ورن دھون نے بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے اپنے دوست صنعت کار سلیم کریم سے 2 اکتوبر کو پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں شادی کی تھی۔

ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان ہے جن کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی۔

ماہرہ کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے گئے۔

شادی کے بعد اب ماہرہ خان نے اپنے دوستوں اور شوہر کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تصاویر سے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کے بعد پارٹی کا انتظام کیا ہے۔

لال پھولوں کے خوبصورت ڈیزائن سے بنے فراک اور اسکرٹ کے ساتھ لال دوپٹے میں ماہرہ خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں، تصاویر میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ بھی دیکھا گیا۔

دیگر تصاویر میں اداکارہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ انجوائے کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

اسی پوسٹ پر بولی وڈ اداکار ورن دھون نے ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’مبارک ہو ماہرہ! آپ تمام خوشیوں کی مستحق ہیں‘۔

اس سے قبل ریتک روشن، سونم کپور، زرین خان، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات نے ادکارہ ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد دی تھی۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ حنا خان نے ماہرہ خان کی دوسری شادی کے موقع پر ساتھ رہنے والے ان کے بیٹے اذلان کے لیے خوبصورت پیغام بھی لکھا۔

حنا خان نے ماہرہ خان اور سلیم کریم کے نکاح کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بچہ، اس کے پراعتماد انداز سے میری نظریں نہیں ہٹ رہیں، وہ جانتا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اس کی ماں اسے کبھی نہیں چھوڑے گی، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس کے ساتھ زندگی گزارنے جا رہی ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ماہرہ نے اذلان کی بہترین پرورش کی ہے، وہ مضبوط دکھائی دے رہا ہے، ماہرہ نے پہلے اس پر بھروسہ کیا، یہ ویڈیو دل کو چھو لینے والی اور انتہائی متاثر کن ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024