• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نکاح باعث برکت ہوتا ہے، اس لیے جلد شادی کی، ارسلان اور حرا خان

شائع October 7, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

رواں برس فروری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار ارسلان خان اور اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ انہوں نے حرام تعلقات سے بچنے کے لیے نکاح کیا جو کہ ان کے لیے باعث برکت ثابت ہوا۔

دونوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد فروری 2023 میں شادی کی تھی۔

شادی سے قبل بھی دونوں ایک ساتھ دکھائی دیتے تھے جب کہ شادی کے بعد بھی دونوں کو کچھ منصوبوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

حال ہی میں دونوں نے ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے جلد شادی کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ حرا خان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو انہیں رشتہ ازدواج میں بندھنے سے منع کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ انہیں شوبز میں کام ملنا بند ہوجائے گا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں مشورہ دیا گیا کہ برانڈز ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے جب کہ وہ نوعمر اداکاروں کی فہرست سے بھی نکل جائیں گے اور انہیں شادی شدہ جوڑے کی صورت میں دیکھا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ انہیں کام ملنا کم ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن انہوں نے ارسلان خان نے مذہب کے مطابق حلال رشتہ جوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور ان کی نیت صحیح تھی۔

حرا خان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں نکاح کرنے جا رہے تھے جو کہ باعث برکت ہوتا ہے، اس لیے انہیں کوئی پریشانی نہیں تھی اور شادی کے بعد انہیں حیران کن طور پر پہلے سے زیادہ کام ملنے لگا اور وہ زیادہ مشہور ہوگئے۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ شادی کی تقریبات ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز چار گنا بڑھ گئے اور ہر طرف وہ وائرل ہوگئیں اور نکاح ان کے لیے باعث برکت ثابت ہوا، انہیں کام ملنا بند نہیں ہوا۔

جلد شادی کرنے کے معاملے پر ان کے شوہر ارسلان خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بعد میں بھی شادی ہی کرنی ہے تو انہیں تاخیر کرنے کے بجائے پہلے ہی کردینی چاہئیے۔

انہوں نے دلیل دی کہ بعد میں شادی کرنے کی سوچ رکھنے والے افراد کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ ممکن ہے کہ بعد میں انہیں دوسرا بہتر آپشن مل جائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ تعلقات میں رہ کر بعد میں شادی کی سوچ رکھنے والے افراد کی نیت درست نہیں ہوتی، اس لیے انہوں نے اسی وقت ہی شادی کرلی۔

ان کے مطابق انہیں شوبز کیریئر کو آگے بڑھانا تھا اور اپنے کام پر توجہ دینی تھی، اس لیے اِدھر اُدھر کی باتوں کے بجائے انہوں نے شادی کرنے کو ترجیح دی۔

ارسلان خان نے بھی اعتراف کیا کہ شادی کے بعد ان کی شہرت میں اضافہ ہوا اور انہیں کام ملنا بند نہیں ہوا۔

انہوں نے مثال دی کہ بڑے بڑے اداکار شادی شدہ ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے فواد خان کی مثال دی اور کہا کہ وہ اتنے بڑے اسٹار ہیں اور شادی شدہ بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024