• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لکس اسٹائل ایوارڈز: یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ، بلال عباس خان اور ارسلان نصیر بہترین اداکار قرار

شائع October 7, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی جہاں اداکارہ یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ جبکہ اداکار بلال عباس خان اور ارسلان نصیر بہترین اداکار قرار پائے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو 2001 کے بعد سے ہر سال منعقد ہوتا ہے، اس ایونٹ میں آرٹ، ثقافت، پاکستانی فیشن، فلموں اور ٹی وی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

22ویں لکس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 6 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فیشن، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض احمد علی بٹ، فہد مصطفیٰ، صبا قمر نے سرانجام دیے۔

90 کی دہائی کی مقبول فنکارہ کو ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فلمسار ریما خان کو دیا گیا، مرینہ خان نے لکس چینج میکر ایوارڈ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

تقریب کے دوران مایا علی اور فرحان سعید نے ایک ساتھ گانے پر پرفارم کیا

اس دوران یمنیٰ زیدی نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈ کے سب سے زیادہ ایوارڈ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

قبل ازیں 2021 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں یمنیٰ زیدی نے 2 ایوارڈ اپنے نام کیے تھے۔

اس سال بھی بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ (کریٹکس اینڈ ویوورز چوائس) یمنیٰ زیدی کو ملا ہے جبکہ بہترین اداکار (کرٹکس) کا ایوارڈ بلال عباس اور بہترین اداکار (ویوورز چوائس) کا ایوارڈ ارسلان نصیر نے جیتا۔

یمنیٰ نے اپنے کریئر میں ملنے والے 4 ایوارڈ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’مضبوط بنیں، نڈر بنیں، خوبصورت رہیں، اور ”بختاور“ بنیں تو منزل آسان ہوجائے گی، گزشتہ رات ’بختاور‘ کے لیے دو بار ایوارڈ سے نوازا گیا اس لیے لکس اسٹائل اور مداحوں کا بہت شکریہ‘۔

دوسری جانب اگر فلم کی بات کریں تو بہترین فلمی اداکارہ صبا قمر اور بہترین فلمی اداکار فیروز خان قرار پائے، اگرچہ فیروز خان نے تقریب میں شرکت نہیں کی، ان کا ایوارڈ لینے اداکار عمران اشرف نے اسٹیج پر پہنچے تھے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 میں مختلف کیٹیگریز کے فاتحین کی فہرست کچھ یوں ہے۔

فیشن

کرٹکس چوائس کیٹیگری

ابھرتا ہوا ٹیلنٹ: عبیر اسد

بہترین فیشن ماڈل: ماہا طاہرانی

بہترین فیشن فارورڈ برانڈ: حسین ریہر

بہترین فیشن فوٹوگرافر/ویڈیو گرافر: علینہ نقوی

بہترین فیشن ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ: سنیل نواب

بہترین فیشن اسٹائلسٹ: تابش کھوجا

ٹیلی ویژن

ویوورز چوائس کیٹیگری

بہترین ٹی وی پلے: کیسی تیری خودغرضی

بہترین ٹی وی لانگ سیریل: بیٹیاں

بہترین ٹی وی اداکار : ارسلان نصیر (ڈراما: پرستان)

بہترین ٹی وی اداکارہ : یمنیٰ زیدی (ڈراما: بختاور)

بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک: میرے ہمسفر

کرٹکس چوائس کیٹیگری

بہترین ابھرتا ہوا ٹیلنٹ : دنانیر مبین (ڈراما: صنف آہن)

بہترین ٹی وی اداکار : بلال عباس خان (ڈراما: دوبارہ)

بہترین ٹی وی اداکارہ : یمنیٰ زیدی (ڈراما: بختاور)

بہترین ٹی وی ڈائریکٹر: سیف حسن (ڈراما: سنگ ماہ)

بہترین ٹی وی پلے رائٹر: مصطفیٰ آفریدی (ڈراما: سنگِ ماہ)

فلم

ویوورز چوائس کیٹیگری

بہترین فلم : کملی

بہترین فلمی اداکار : فیروز خان (فلم: ٹچ بٹن)

بہترین فلمی اداکارہ : صبا قمر (فلم: کملی)

بہترین پلے بیک گانا : پیلا رنگ (فلم: پردے میں رہنے دوٌ)

کرٹکس چوائس کیٹگری:

بہترین فلم ڈائریکٹر

سرمد سلطان کھوسٹ (فلم: کملی)

بہترین فلم : قائد اعظم زندہ باد

میوزک

ویوورز چوائس کیٹیگری

بہترین گلوکار : علی سیٹھی (پسوڑی)

بہترین گانا : کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو

کرٹکس چوائس کیٹیگری

بہترین میوزک پروڈیوسر : عبداللہ صدیقی اور زلفی- پسوڑی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024