• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

پی ٹی آئی کے ’لاپتا‘ رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے

شائع October 7, 2023
انسدادِ دہشت گردی کے جج ملک اعجاز آصف نے صداقت عباسی کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات میں شامل ہوں— فوٹو: ٹوئٹر / احتشام علی عباسی
انسدادِ دہشت گردی کے جج ملک اعجاز آصف نے صداقت عباسی کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات میں شامل ہوں— فوٹو: ٹوئٹر / احتشام علی عباسی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت علی عباسی بالآخر اپنے گھر پہنچ گئے، جو ایک مہینے سے لاپتا تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے جذباتی انداز میں مل رہے ہیں۔

قبل ازیں، 3 اکتوبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جنرل ہیڈ کوارٹر حملہ کیس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ صداقت عباسی کو پارلیمنٹ لاجز کے باہر سے اٹھایا گیا تھا اور ان کی بازیابی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا تھی۔

پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی رہنما کو اغوا کیا ہے، اور ان کی بازیابی کی درخواست کی گئی تھی۔

تاہم، صداقت عباسی راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی، جج نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

انسدادِ دہشت گردی کے جج ملک اعجاز آصف نے صداقت عباسی کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات میں شامل ہوں اور جب ضرورت ہو تو پولیس کے سامنے پیش ہوں، ان کی درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024