• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر مختلف علاقوں میں 3 شہری زخمی

شائع October 5, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔

ڈیفنس پولیس کے مطابق 35 سالہ مشکور حسین فیز 2 ایکسٹینشن میں ایک نجی بینک سے 10 لاکھ روپے نکال کر جا رہا تھا کہ ڈکیتوں نے ان کا پیچھا کیا۔

ڈیفنس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شوکت اعوان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ملزمان نے شہری سے رقم چھین لی اور مزاحمت کرنے پر ان پر فائرنگ کردی۔

ایس ایچ او نے کہا کہ رقم چھیننے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مشکور حسین کو کندھے میں گولی لگی ہے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بتایا گیا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایک اور واقعے میں 25 سالہ شہری عبدالغنی کو گلشن معمار کے علاقے افغان بستی میں فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا، جن کو علاج کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ابراہیم حیدری پولیس نے کہا کہ 58 سالہ اللہ بخش کو علی محمد گوٹھ کے قریب نامعلوم مشتبہ افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کی طرف سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری سے مئی تک کراچی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں کم از کم 44 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ برس اسی دوران قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 26 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں کراچی میں 116 دکانوں میں ڈکیتی کے واقعات ہوئے، اس کے علاوہ ایک ہزار 713 دیگر ڈکیتیاں ہوئیں اور کم از کم 518 کاریں بھی چوری ہوئیں جن میں سے 46 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں اور 472 چوری کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024