• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

’8 سال قبل سوچ لیا تھا کہ ماہرہ کی سلیم سے شادی ہوگی‘، قریبی دوست فیہا نور

شائع October 5, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور اداکارہ ماہرہ خان کی قریبی دوست فیہا نور جمشید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال قبل ہی سمجھ گئی تھیں کہ ماہرہ اور سلیم کریم ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں اور ایک دن دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ماہرہ خان نے اپنے دیرینہ دوست صنعت کار سلیم کریم سے 2 اکتوبر کو پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں شادی کی تھی اور شادی کے موقع پر اداکارہ کے بیٹے اذلان بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے تھے۔

ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان ہے جن کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی۔

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی سے متعلق اداکارہ کی قریبی دوست نے پیار بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فیہا نور، ماہرہ خان کی قریبی دوست اور کریٹوو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’یہ خوبصورت جوڑا ہر لحاظ سے ایک دوسرے کے بہترین شریک حیات ہیں، ماہرہ میری بہنوں کی طرح ہے اور 8 سال قبل میں نے سلیم کی حمایت کی تھی کیونکہ میں ماہرہ خان کے لیے بہترین چاہتی تھی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ان 8 سالوں کے دوران مجھے امید تھی کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ان دونوں کی آپس میں محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ماہرہ کو میں اپنی بہن اور سلیم کو میں اپنا بھائی سمجھتی ہوں، 30 سے ​​40 سال گزر جانے کے بعد بھی جب آپ دونوں بوڑھے ہوجائیں اور عمر بڑھنے کی وجہ سے جلد پر جھریاں آنے لگیں، میری دعا ہے کہ تب آپ کی محبت جوان ہو۔‘

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے کی زندگی خوبصورت اور خوشی بھرے لمحات سے بھرپور ہو۔

فیہا نور نے ماہرہ کی ان کے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ماہرہ کو پہلے بھی کہا تھا کہ انہوں نے اب تک جو سب سے بہترین کردار ادا کیا ہے اور کریں گی، وہ ایک ماں کا کردار ہے، اذلان ماہرہ کے بہت قریب ہے اور وہ میرا بھتیجا بھی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اذلان بڑے فخر کے ساتھ اپنے ماں کے ساتھ کھڑا ہے اور ایک ایسے بہترین شخص کو خوش آمدید کہہ رہا ہے جسے میں نے طویل عرصے میں پہلی بار دیکھا ہے۔‘

فیہا نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ اذلان، ماہرہ اور سلیم پر اللہ اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور آپ اپنی زندگیوں میں کامیاب ہوں۔’

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024