• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کمیسٹری کا نوبل انعام ایل ای ڈی لائٹس کے کوائنٹم ڈاٹس دریافت کرنے والے سائنسدانوں کے نام

شائع October 4, 2023
کیمسٹری میں نئی ایجاد کرنے والے تین سائنسدانوں کو نوبل پرائز سے نوازا گیا: فوٹو: رائٹرز
کیمسٹری میں نئی ایجاد کرنے والے تین سائنسدانوں کو نوبل پرائز سے نوازا گیا: فوٹو: رائٹرز

ایل ای ڈی لائٹس میں استعمال ہونے والے ’کوائنٹم ڈاٹس‘ کی دریافت کرنے والے تین سائنس دانوں کو کیمسٹری کے شعبے میں 2023 کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق کیمسٹری کے میدان میں ’کوائنٹم ڈاٹس‘ کی ایجاد کرنے والے سائنس دانوں مونگی باوینڈی، لوئس بروس اور الیکسی ایکیموف کو 2023 کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے جو کہ کمپیوٹر مانیٹر اور ٹیلی ویژن اسکرینوں کی روشنی اور ڈاکٹروں کو ایل ای ڈی کے ذریعے ٹیومر تک رسائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کیمسٹری کے لیے نوبل انعام کی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ کوائنٹم ڈاٹس نامی پارٹیکلز کو اب نینو ٹیکنالوجی میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ محققین کو توقع ہے کہ مستقبل میں وہ الیکٹرونکس، چھوٹے سینسرز، گھنے سولر سیلز اور کوائنٹم کمیونیکیشن میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نینو پارٹیکلز اور کوائنٹم ڈاٹس ایل ای ڈی لائٹس میں استعمال ہوتے ہیں اور وہ کینسر ٹشو ختم کرنے کے لیے سرجنز کی رہنما کے لیے کارآمد ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک صدی سے زائد پرانا نوبل انعام رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے دیا جاتا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ 97 ہزار 959 ڈالر ہے۔

قبل ازیں اکیڈمی نے تینوں نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کے نام شائع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان تینوں سائنس دانوں نے کمیسٹری میں اس سال کا نوبل پرائز اپنے نام کیا ہے‘۔

نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں میں مونگی باوینڈی میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ہیں، لوئس بروس کولمبیا یونیورسٹی اور الیکسی ایکیموف نینوکرسٹلز ٹیکنالوجی انکارپوریشن سے منسلک ہیں۔

لوئس بروس کو 1972 میں اے ٹی اینڈ ٹی بیل لیبس میں ملازمت دی گئی تھی جہاں انہوں نے نینو کرسٹلز کا مطالعہ کرنے میں 23 برس گزارے۔

مونگی باوینڈی پیرس میں پیدا ہوئے اور فرانس، امریکا اور تیونیشیا میں وقت گزارا، بعدازاں انہوں نے لوئز بروس کی نگرانی میں سائنسی تحقیق شروع کی اور 1990 میں ایم آئی ٹی میں چلے گئے اور اس کے بعد 1996 میں پروفیسر بنے۔

الیکسی ایکیموف سویت یونین میں پیدا ہوئے تھے اور امریکا جانے سے قبل انہوں نے ویولوف اسٹیٹ آپٹیکل انسٹی ٹیوٹ میں کام کیا تھا، 1999 میں ان کو نینو کرسٹلز ٹیکنالوجی انکارپوریشن میں چیف سائنٹس کے طور پر ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سویڈن میں بارود کے موجد اور کیمیا دان الفریڈ نوبل کی یاد میں بنایا گیا نوبل انعام 1901 میں ابتدائی طور پر پہلی جنگ عظیم کی وجہ سے سائنس، ادب اور امن کے میدان میں دیا گیا تھا۔

تاہم معیشت کے لیے نوبل پرائز سویڈش سینٹرل بینک کی فنڈنگ سے شامل کیا گیا تھا۔

کیمسٹری کے ایوارڈز پر بعض اوقات فزکس کے انعام اور اس کے مشہور انعام یافتہ جیسا کہ البرٹ آئن اسٹائن کا نام نمایاں ہوتا ہے اور کیمسٹری کی انعام یافتہ شخصیات میں بہت سے عظیم سائنس دان شامل ہیں جن میں ریڈیو ایکٹیویٹی کے مؤجد ارنسٹ ریڈرفورڈ اور میری کیوری شامل ہیں۔

گزشتہ سال کیمسٹری کا ایوارڈ تین سائنس دانوں کیرولین برٹوزی، مورٹن میلڈل اور بیری شارپلس کو ’کلک کیمسٹری‘ میں تحقیق پر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024