• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی کے موقع پر ساتھ ساتھ رہنے پر ماہرہ خان کے بیٹے اور بھائی کی تعریفیں

شائع October 4, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے چند دن بعد 4 اکتوبر کو شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں تو مداحوں سمیت عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شادی کے موقع پر ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ رہنے پر ان کے بیٹے اذلان اور بھائی سہیل خان کی بھی تعریفیں کیں، جنہیں اداکارہ کے ہمراہ دیکھا گیا۔

ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں 2008 میں بیٹا اذلان ہے۔

ماہرہ خان کے بیٹے کی عمر 15 سال ہوچکی ہے—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان کے بیٹے کی عمر 15 سال ہوچکی ہے—اسکرین شاٹ

ماہرہ خان کی پہلی شادی 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور اب ان کا بیٹا اذلان 15 برس کا ہو چکا ہے جو دوسری شادی کے وقت والدہ کے ساتھ تھا اور انہیں عروسی لباس میں ملبوس اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھنے پر مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا، وہیں اداکارہ کے بیٹے کی تعریفیں بھی کیں۔

بعض افراد نے اذلان کے بچپن کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ پہلے وہ ماں کی گود اور بانہوں میں ہوتا تھا، اب انہوں نے والدہ کے ہاتھ تھام کر ان کا ساتھ دیا۔

کچھ افراد نے ماہرہ خان کے بیٹے کی طرح ان کے بھائی سہیل خان کی بھی تعریفیں کیں جو شادی کے موقع پر اپنی بہن کے ہمراہ دکھائی دیے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے بھائی اور بیٹے کو ماہرہ خان کو عروسی لباس میں نکاح کے مقام پر لے کر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں ویڈیو میں بیٹے کو عروسی لباس میں ملبوس اپنی والدہ کے ہمراہ نکاح کے وقت ساتھ میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ ماں کے ساتھ مسکراتے دکھائی دیتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کی شادی کے موقع پر بیٹے کے ہمراہ بیٹھنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے کیریئر میں خواتین کی خودمختاری کا درس دیتی ہیں اور اب انہوں نے اپنے بیٹے اور بھائی کے ساتھ زندگی کے سب سے اہم دن کے موقع پر ساتھ بیٹھ کر خوبصورت مثال قائم کردی، جس کی جتنی تعریفیں کی جائیں کم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024