• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایشین گیمز: تیر اندازی کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر بھارت نے طلائی تمغہ جیت لیا

شائع October 4, 2023
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

چین کے شہر ہینگ ژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں تیراندازی کے مقابلے میں بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

ایونٹ کے گیارہویں روز ایتھلیٹکس اور باکسنگ سے لے کر رولر اسکیٹنگ اور ڈریگن بوٹ ریسنگ تک مختلف کھیلوں میں گولڈ میڈلز جیتنے کے لیے کھلاڑی مدِمقابل ہیں۔

2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں تیر اندازی کے مقابلوں میں جنوبی کوریا کا غلبہ رہا تھا، جس نے 5 میں سے 4 طلائی تمغے اپنے نام کیے، جبکہ ایک تمغہ ترکیہ نے جیتا تھا۔

تاہم آج مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ ایونٹ کے گولڈ میڈل مقابلے میں جنوبی کوریا کی ٹیم بھارت کا مقابلہ نہ کرسکی، اوجس دیوتلے اور جیوتھی سریکھا وینم کی بھارتی جوڑی نے 158-159 سے فتح حاصل کی۔

خواتین کے کمپاؤنڈ ایونٹ میں بھی بھارت کو کم از کم چاندی کا تمغہ ملنا یقینی ہے جبکہ مردوں کے کمپاؤنڈ ایونٹ میں طلائی تمغہ بھی بھارت کو ملنے کا امکان ہے کیونکہ اس کے 2 کھلاڑی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

مردوں کے کرکٹ کے مقابلے میں گلبدین نائب اور قیس احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور افغانستان نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 8 رنز سے شکست دے کر پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

افغان ٹیم 19ویں اوور میں صرف 116 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کے لیے ہدف حاصل کرنا بظاہر آسان نظر آرہا تھا لیکن رنز کے تعاقب میں افغانستان کے باؤلرز نے سری لنکا کو اڑا کر رکھ دیا اور پوری ٹیم 108 پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا، جس کا فاتح فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھارت سے مقابلہ کرے گا۔

ایتھلیٹکس کے مقابلوں کے آخری روز بھارت کے عالمی اور اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا آج مردوں کے جیولن گولڈ جیتنے اور اپنا ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے، چاندی کا تمغہ جیتنے والے ان کے پاکستانی حریف گٹھنے میں انجری کے سبب مقابلے کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024