• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈراموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ ایمن خان کا ہے، منیب بٹ

شائع October 4, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

شادی کے فوراً بعد ایمن خان کے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے سوال پر ان کے شوہر اور نامور اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔‘

ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جس کے بعد ایمن خان نے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

اداکارہ نے کم عمری سے ہی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ لیا تھا اور اپنی اداکاری کی وجہ سے کم وقت میں بہت جلد شہرت حاصل کرلی تھی۔

انہوں نے ماضی میں کئی مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں ’باندی‘، ’عشق تماشا‘، ’میری بیٹی‘، ’گھر تتلی کا پر‘، اور دیگر شامل ہیں۔

ایمن خان کی منیب بٹ سے شادی کے بعد 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور حال ہی میں اگست 2023 کو دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اب طویل عرصے بعد منیب بٹ نے ایمن خان کے شادی کے بعد ڈراموں میں نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

منیب بٹ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مزاق رات میں شرکت کی، پروگرام کے شروع میں میزبان عمران اشرف نے سوال پوچھا کہ ’کیا آپ کو یکطرفہ محبت کا تجربہ ہے؟‘ جس پر منیب بٹ نے جواب دیا کہ انہوں نے یکطرفہ محبت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے یکطرفہ محبت نہیں کی، شادی سے پہلے بہت سے لوگ پسند ہوتے ہیں جنہیں ہم محبت سمجھ لیتے ہیں لیکن جب اصل میں محبت ہوتی ہے اور پھر جب عشق کا سفر شروع ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ انہیں اور ایمن کو ایک دوسرے کے موبائل کا پاسورڈ معلوم ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ’جی، ہم دونوں کو ایک دوسرے کا پاسورڈ معلوم ہیں لیکن اب سوچ رہا ہے کہ پاسورڈ تبدیل کرلوں۔‘

اسی دوران ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ’ایمن خان شوبز انڈسٹری میں واپس کب آئیں گی؟‘

جس پر منیب بٹ نے جواب دیا کہ ’جب ان کا شوبز میں واپس آنے کا دل چاہے گا تو وہ ضرور آئے گیں، یہ اس کی اپنی زندگی ہے، اس فیصلے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے، یہ اس کا اپنا فیصلہ ہے، میں اسے نہیں بتاتا کہ کیا کرنا چاہیے۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024