• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

جیولین تھرو کے اسٹار ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کے سبب ایشین گیمز سے باہر

شائع October 3, 2023
ارشد ندیم کی تکلیف عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
ارشد ندیم کی تکلیف عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے جیولن تھرو کرنے والے اسٹار ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کے سبب چین کے شہر ہینگ ژو میں جاری ایشین گیمز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان میں ایتھلیٹکس کے مستقبل کے لیے امید کی کرن تصور کیے جانے والے ارشد ندیم نے رواں سال بڈاپسٹ میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

تاہم، ایتھلیٹ کے مداحوں کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ایتھلیٹ بدھ کو ہونے والے ٹورنامنٹ کے مردوں کے جیولن تھرو فائنل کے مقابلوں سے محض ایک دن قبل ایشین گیمز سے باہر ہو گئے۔

ایشین گیمز میں پاکستان کے شیف ڈی مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ارشد ندیم نے 27 ستمبر کو ہینگ ژو میں پہلے تربیتی سیشن میں شکایت کی کہ انہیں کئی ہفتوں سے مسلسل درد کی شکایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے بعد خاص طور پر یہ تکلیف شدت اختیار کر گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ 2 اکتوبر کو ارشد نے دوبارہ دائیں گھٹنے میں درد کی شکایت کی اور کہا کہ ان کی انجری کی جانچ کی جائے تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ وہ ایشین گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔

اس کے بعد، پاکستان دستے کے چیف میڈیکل آفیسر نے ارشد ندیم کے ایک جامع چیک اپ کی سفارش کی جس کے نتیجے میں ہینگ ژو کے مقامی ہسپتال میں ایم آر آئی سمیت ان کا مکمل معائنہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طبی عملے سے مشورہ کرنے کے بعد ارشد ندیم نے اب ایشین گیمز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے جو پریس اولمپکس کے لیے تیاریوں، ٹریننگ اور ان کی شرکت کی راہ میں حائل ہونے کا سبب بنے۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024