• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گوگل پکسل 8 اور 8 پرو کو رواں ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

شائع October 2, 2023
—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اپنے پکسل فونز کو رواں ہفتے کے اختتام تک پیش کیے جانے کا امکان ہے، جنہیں کمپنی کے اب تک کے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

گوگل ہر سال اکتوبر یا نومبر میں اپنے پکسل فون متعارف کراتا ہے، اس بار کمپنی اکتوبر کے پہلے ہی ہفتے فونز کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گوگل پکسل 8 اور 8 پرو کی تفصیلات سے متعلق اب تک بہت ساری معلومات سامنے آ چکی ہے، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار کمپنی نے کیمرے سمیت فون کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کو زیادہ بہتر کرنے پر توجہ دی ہے۔

اب امریکی جریدے ’فوربز‘ نے بتایا ہے کہ گوگل اپنے دونوں موبائلز کو رواں ہفتے کے اختتام تک پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جنہیں کیمروں کے حوالےسے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی بار پکسل فونز کے کیمروں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

یعنی فونز کے کیمروں کی ویڈیو ریکارڈنگ یا شوٹنگ کو اے آئی ٹولز کے ذریعے زیادہ بہتر بنایا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں اے آئی ٹولز کے ذریعے تصاویر کو بھی زیادہ بہتر اور قدرتی بنایا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں گوگل پکسلز کے فونز میں اے آئی ٹولز کے ہمراہ ویڈیو اور پکچر ایڈیٹر بھی دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں موبائل کے سافٹ ویئر کو بھی اپڈیٹ کیا گیا ہے اور سات سال میں پہلی بار گوگل کوالکوم اسنیپ ڈریگن کے بجائے دوسری چپ استعمال کر رہا ہے۔

گوگل پکسلز کو اینڈرائیڈ 14 میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اس وقت زیادہ تر فونز اینڈرائیڈ 13 میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں گوگل پکسلز کے فونز کے ای میل، کیلنڈر اور میپس سمیت دیگر ایپس کو بھی اے آئی سے لیس کردیا گیا ہے اور فون میں ای میل کرتے وقت خود بخود سسٹم صارف کو الفاظ اور جملے تجویز کرنے لگے گا۔

اسی طرح گوگل 8 کے ہارڈ ویئرز کو بھی اپڈیٹ کردیا گیا ہے اور فونز کو بہترین اور اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اگرچہ تاحال گوگل پکسلز کے کیمروں کے حوالے سے مستند کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی لیکن امکان ہے کہ کمپنی اس بار زیادہ میگا پکسل کے فونز کے ساتھ فونز کو پیش کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024