• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مصر: پولیس اسٹیشن میں آتشزدگی سے 38 افراد زخمی

شائع October 2, 2023
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
سوشل میڈیا پر فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کثیر المنزلہ عمارت سے گہرا دھواں اٹھ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
سوشل میڈیا پر فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کثیر المنزلہ عمارت سے گہرا دھواں اٹھ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

مصر کے شہر اسمٰعیلیہ میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فوری طور پر ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی لیکن عمارت میں ہر وقت اہلکار موجود ہوتے ہیں، ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کثیرالمنزلہ عمارت سے گہرا دھواں اٹھ رہا ہے۔

اسمٰعیلیہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈکوارٹرز میں علی الصبح لگنے والی آگ کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا۔

مقامی میڈیا نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ 26 زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 24 افراد نے ’دم گھٹنے‘ اور دو افراد نے جلنے کی شکایت کی جبکہ 12 افراد کو جائے وقوع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے جائے وقوع پر 50 ایمبولینسیں بھیجیں، جن میں 2 طیاروں سمیت ملٹری ایمرجنسی سروسز شامل ہیں۔

مصر میں مہلک آتشزدگی ایک عام خطرہ ہے، جہاں آگ سے متعلقہ کوڈ پر بمشکل ہی عمل درآمد ہوتا ہے اور ایمرجنسی سروسز عام طور پر دیر سے پہنچتی ہیں۔

اگست 2022 میں قاہرہ کے چرچ میں شارٹ سرکٹ کے سبب لگنے والی آگ کے نتیجے میں 41 افراد کی موت واقع ہو گئی تھی، جس کے سبب ملک میں انفرااسٹرکچر کی صورتحال بہتر اور فائر بریگیڈ کے ردعمل کے وقت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مارچ 2021 میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 2020 میں دو ہسپتالوں میں آتشزدگی سے 14 افراد چل بسے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024