• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

تنہا تصاویر شیئر کرنے پر آغا علی کی حنا الطاف سے علیحدگی کی چہ مگوئیاں

شائع September 30, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و میزبان آغا علی کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر بیرون ممالک سیر و تفریح کرنے کی اپنی تصاویر تنہا شیئر کرنے پر ان کے اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

آغا علی نے یورپی ملک یونان کے سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کے ذریعے ان سے اہلیہ حنا الطاف کا پوچھنا شروع کیا اور بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں متعدد مقامات پر تنہا دیکھا جا سکتا ہے اور وہ تصاویر میں بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے یونان سے متعدد تصاویر شیئر کیں، جن پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوالات کیے کہ حنا الطاف کہاں ہیں اور وہ تنہا تصاویر کیوں شیئر کر رہے ہیں؟

بعض صارفین نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ حنا الطاف کو ساتھ میں کیوں نہیں لے گئے اور وہ تنہا کیوں سیر سپاٹے کر رہے ہیں؟

کچھ صارفین نے لکھا کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں، اب اداکار کی جانب سے تنہا تصاویر شیئر کرنے پر لوگوں کا شک پکا ہوگیا۔

بعض افراد نے شوبز ویب سائٹس کا حوالہ دے کر سوال کرنے والے صارفین کو بتایا کہ خبروں کے مطابق حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ کچھ عرصے سے دونوں حنا الطاف اور آغا علی تنہا تنہا تصاویر شیئر کر رہے ہیں جب کہ دونوں نے کافی عرصہ قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی طرح بعض صارفین نے نشاندہی کرتے ہوئے آغا علی سے سوال کیا کہ انہوں نے حنا الطاف کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر انسٹاگرام سے کیوں ڈیلیٹ کردیں؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوالات پوچھے جانے پر فوری طور پر آغا علی نے کوئی جواب نہیں دیا، تاہم ماضی میں وہ اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ برس سے ہیں اور انہوں نے اپریل 2022 میں ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

آغا علی اور حنا الطاف نے ندا یاسر کے رمضان شو ’شان سحور‘ میں بتایا تھا کہ دونوں مصروفیات کی وجہ سے کبھی کبھار کسی شادی کی تقریب یا دوسرے پروگرام میں ایک ساتھ شرکت نہیں کر پاتے لیکن لوگ ان کے ایک ساتھ نہ ہونے پر افواہیں پھیلاتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

آغا علی نے تقریبات میں تنہا شرکت کرنے پر سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ نہ جانے کیوں لوگ ایسی خبروں کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کون سا جوڑا الگ ہوگا۔

آغا علی نے کہا تھا کہ لوگوں کو کسی بھی جوڑے کے درمیان اختلافات ہونے یا انہیں تنہا دیکھنے کے ان کی محبت اور تعلقات بہتر ہوجانے کی دعائیں کرنی چاہیے، نہ کہ ان کی علیحدگی کی خبر کا انتظار کرنا چاہیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020 میں شادی کی تھی اور شادی کے بعد بھی دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیے۔

تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے حنا الطاف اور آغا علی کو اسکرین اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نہیں دیکھا جا رہا، جس وجہ سے ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024