• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

شائع September 30, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔

دونوں کے ہاں شادی کے چار سال بعد جنوری 2021 میں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان بھی بچے کی پیدائش سے چند ماہ قبل کیا تھا اور اس بار بھی انہوں نے تاحال اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان نہیں کیا۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق انوشکا شرما کو حال ہی میں میٹرنٹی ہوم کلینک کے باہر دیکھا گیا، جہاں فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ نے انہیں منع کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے فوٹوگرافرز سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کا باضابطہ اعلان کریں گی، اس لیے ان کی تصاویر شائع نہ کی جائیں۔

رپورٹ میں جوڑے کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انوشکا شرما گزشتہ چند ماہ سے عوامی تقریبات سے دور ہیں اور وہ شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ بھی سفر کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھی شوہر کے ہمراہ کم دکھائی دیں گی اور جلد ہی دونوں اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ انوشکا شرما چند ماہ کے حمل سے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ حمل کے چوتھے یا پانچویں مہینے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی خبروں پر تاحال ویرات کوہلی یا انوشکا شرما نے کوئی رد عمل نہیں دیا اور فوری طور پر جوڑے نے خبروں کی تردید یا تصدیق بھی نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024