• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عراق: شادی ہال میں لگی خوفناک آگ کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

شائع September 30, 2023
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

عراق کے صوبہ نینوی میں شادی کی تقریب کے دوران آگ لگنے کے خوفناک واقعے کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

27 ستمبر کو عراق کے صوبے نینوی کے ضلع الحمدانیہ میں شادی کی تقریب زور و شور سے جاری تھی، کسے معلوم تھا کہ دلہا اور دلہن کی زندگی ڈراؤنے خواب میں بدل جائے گی, یہ ضلع عراق کا سب سے بڑا عیسائی قصبے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق شادی ہال میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ نینویٰ کے صحت کے عہدیدار احمد دوبردانی نے بتایا کہ زخمی افراد میں زیادہ تر مکمل طور پر جھلس چکے تھے اور کچھ لوگوں کے جسم کا 50 سے 60 فیصد حصہ جھلس چکا ہے، ان میں سے اکثریت کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

شادی ہال میں آگ کیسے لگی تھی؟

عراق کے تفتیشی حکام آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کررہے ہیں تاہم عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ مقامی وقت کے مطابق رات 10 سے 11 بجے کے درمیان لگی تھی جب تقریب کے دوران آتش بازی کی گئی تھی۔

عینی شاہد نے مقامی ایجنسی کو بتایا کہ ’شادی کی تقریب میں ایک ہزار کے قریب لوگ موجود تھے‘۔

تقریب میں دلہا اور دلہن کے رقص کے دوران آتس بازی کی وجہ سے چھت میں اچانک آگ لگی اور چند ہی منٹوں میں آگ ہر جگہ پھیل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ’آگ نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، لوگوں کے سر پر آگ کے شعلے گرنے لگے تھے، کوئی بھی باہر نہیں نکل سکا تھا‘۔

بی بی سی کے مطابق دلہا اور دلہن کے ایک دوست نے اے ایف پی کو بتایا کہ جوڑے کی آگ کی وجہ سے ہلاکت نہیں ہوئی تاہم دونوں معمولی جھلس گئے ہیں۔

دلہن کا پورا خاندان (تین بھائی، چچا اور کزن) آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوئے جبکہ دلہے کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔

’10 سیکنڈ کے اندر پورا ہال آگ کی لپیٹ میں تھا‘

شادی کی تقریب میں موجود ایک ڈرمر بھی جائے وقوعہ پر موجود تھا جس نے اپنی آنکھوں سے دل دہلا دینے والا دیکھا۔

انہوں نے العریبیہ انگلش کو بتایا کہ ’آگ نے 10 سیکنڈ کے اندر پورے ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں نے دیکھا کہ بیٹا اپنے باپ کے ساتھ جان بچانے کے لیے شادی ہال سے باہر بھاگ رہے تھے لیکن تھوڑی دیر بعد وہ باپ اپنی بیوی کو بچانے کے لیے شادی ہال کے اندر بھاگا لیکن دونوں میاں بیوی جھلس گئے اور ان کی موت ہوگئی۔‘

شادی ہال کے اندر لگی آگ کی دل دہلا دینے والی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

انتباہ: کچھ قارئین کے لیے ویڈیوز کے مناظر پریشان کن ہو سکتے ہیں

عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شادی ہال کے مالک اور تین افراد سمیت عملے کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو آتش بازی کے ذمہ دار تھے۔

عراق کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا سزا دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024