• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اوپو اے سیریز کا بجٹ فون متعارف

شائع September 28, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے اپنی مقبول اے سیریز کا بجٹ فون متعارف کرادیا، تاہم صارفین اسے مہنگا قرار دے رہے ہیں۔

کمپنی نے ’اوپو: اے 18‘ کو متعارف کرایا ہے، جس کی اسکرین 5۔6 انچ رکھی گئی ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکرین ریشو کو بڑھا کر اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

’اوپو: اے 18‘ کے بیک پر دو جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے، جس وجہ سے صارفین فون سے مایوس بھی دکھائی دیے۔

اوپو کو بہترین کیمرا کے حامل فون متعارف کرانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے لیکن حیران کن طور پر کمپنی نے نئے متعارف کرائے گئے فون کے بیک پر صرف دو کیمرے دیے ہیں۔

اس سے بڑھ کر حیران کن بات یہ ہے کہ فون کے بیک پر مین کیمرا 8 جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے، حالانکہ اس وقت فونز میں 200 میگا پکسل کے مین کیمرا متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

اسی طرح اوپو اے 18 کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو مزید اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اسے 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 29 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک ہیلیو کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اوپو اے 18 کو 4 جی بی ریم اور 128 جی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور فوری طور پر اسے صرف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اگرچہ فوری طور پر کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اس کی پاکستان میں قیمت 48 ہزار سے 50 ہزار روپے تک ہوگی۔

صارفین کی جانب سے فون کو کم میگا پکسل کیمروں اور صرف دو بیک کیمروں اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 48 ہزار روپے کی قیمت پر مہنگا قرار دیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024