• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ نے کمائی میں ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

شائع September 28, 2023
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بولی وڈ بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ’جوان‘ نے کمائی میں ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یعنی ’جوان‘ نے محض 21 دن میں اتنے پیسے کمائے جتنے ’پٹھان‘ نے گزشتہ 8 ماہ میں کمائے، دونوں فلمیں شاہ رخ خان کی ہیں اور دونوں ایکشن فلمیں ہیں۔

شاہ رخ خان اب پہلے بولی وڈ اداکار بن گئے جن کی ایک ہی سال میں ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں اتنی کمائی کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں جتنی درجنوں بولی وڈ فلمیں کئی سال میں بھی نہیں کما سکیں۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ’جوان‘ نے 28 ستمبر تک بھارت سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی، جس میں سے 576 کروڑ روپے صرف بھارت سے کمائے۔

فلموں کی کمائی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کی فہرست کے مطابق ’جوان‘ نے محض 21 دن میں 576 کروڑ روپے کما کر تمام بولی وڈ فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا اور وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’جوان‘ نے شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا، جس نے 8 ماہ میں 543 کروڑ روپے کمائے۔

اب بولی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تین فلموں میں شاہ رخ خان کی دو جب کہ ایک سنی دیول کی ’غدر ٹو‘ شامل ہیں جب کہ ٹاپ ٹین فلموں میں سے 6 بولی وڈ خانز یعنی شاہ رخ، عامر اور سلمان خان کی فلمیں ہیں۔

شاہ رخ خان کی ’جوان اور پٹھان‘ پہلے دونوں نمبروں پر ہیں جب کہ عامر خان کی ’دنگل‘ چھٹے، ’پی کے‘ آٹھویں اور سلمان خان ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نویں جب کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ دسویں نمبر پر ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی ’جوان‘ آئندہ دو ہفتوں کے دوران بھارت بھر سے مزید 400 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گی اور وہ اپنے ہی ملک سے ایک ہزار کروڑ کمانے والی پہلی فلم بننے میں کامیاب جائے گی۔

’جوان‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی جنوبی بھارت میں بھی مقبولیت بڑھ گئی اور ان کی پوجا زیادہ تر مغربی بنگال سمیت دیگر جنوبی ریاستوں میں کی جانے لگی ہے۔

شاہ رخ خان کی جنوبی بھارت میں مقبولیت اور ان کی پوجا کیے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے ان کی فلم ’جوان‘ کے ہدایت کار اتلی بھی اسی خطے سے ہیں جب کہ ان کی فلم کی ہیروئن سمیت دیگر اداکار بھی جنوبی بھارت سے ہیں۔

فلم کو بیک وقت ہندی اور تامل سمیت دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا تھا اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا یہ کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب جائے گی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ جنوبی بھارتی اداکارہ نیانتھرا، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور یوگی بابو سمیت اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024