• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

سری لنکن کرکٹر گوناتھیلاکا آسٹریلیا میں جنسی استحصال کے الزام سے بری

شائع September 28, 2023
دھنشکا گوناتھیلاکا نے کہا کہ انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا بےصبری سے انتظار ہے —فوٹو: رائٹرز
دھنشکا گوناتھیلاکا نے کہا کہ انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا بےصبری سے انتظار ہے —فوٹو: رائٹرز

سری لنکن کرکٹر دھنشکا گوناتھیلاکا کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جنسی استحصال کے الزام سے بری کر دیا گیا، عدالت کے باہر انہوں نے کہا کہ انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا بےصبری سے انتظار ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ بلے باز کو گزشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا میں اپنے آخری ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اُن پر ابتدائی طور پر ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے سڈنی اوپیرا ہاؤس کے قریب ایک بار میں ایک خاتون سے ملاقات کے بعد رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات کے حوالے سے 4 مقدمات دائر کیے گئے تھے، ان میں سے 3 مقدمات مئی میں خارج کر دیے گئے تھے۔

سڈنی میں نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ ایک دستاویز کے مطابق باقی رہ جانے والے ایک مقدمے میں جج سارہ ہیگٹ نے انہیں بےقصور قرار دیا۔

دھنشکا گوناتھیلاکا نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میرے لیے واقعی مشکل رہے ہیں، سب نے مجھ پر یقین کیا، یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خوش ہوں کہ میری زندگی دوبارہ معمول پر آگئی ہے اس لیے مجھے واپس جاکر کرکٹ کھیلنے کا بےصبری سے انتظار ہے۔

آسٹریلوی پبلک براڈکاسٹر ’اے بی سی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے استدلال کیا تھا کہ واقعے کے روز خاتون نے صرف احتیاطی تدابیر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن دھنشکا گوناتھیلاکا نے جنسی تعلق قائم کرنے کے دوران احتیاطی تدابیر نہیں اپنائیں اور خاتون کو اِس سے بےخبر رکھا، تاہم جج نے کہا کہ خاتون کو واضح طور پر یاد نہیں کہ دراصل اُس روز ہوا کیا تھا۔

دھنشکا گوناتھیلاکا نے بطور کرکٹر 2015 میں عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا اور 8 ٹیسٹ، 47 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، ’سری لنکا کرکٹ‘ نے اُن پر مذکورہ الزام لگنے کے بعد انہیں معطل کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024