• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

ابھی ارادہ نہیں، جب بھی کروں گی لمبے لڑکے سے شادی کروں گی، سحر خان

شائع September 27, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ سحر خان نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت وہ اس متعلق نہیں سوچ رہیں لیکن وہ جب بھی کریں گی، لمبے لڑکے سے ہی شادی کریں گی۔

سحر خان نے ’فیری ٹیل‘ کے علاوہ متعدد مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے اور انہیں ان کے منفی کرداروں کی وجہ سے کافی شہرت بھی حاصل ہے۔

انہیں منفی کرداروں میں پسند بھی کیا جاتا ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے متعدد مثبت کردار بھی ادا کیے ہیں۔

حال ہی میں وہ کامیڈی شو ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید پر توجہ نہیں دیتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر شوبز شخصیت کو پیار کرنے والے افراد زیادہ ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا پر ان سے اپنائیت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں جب کہ تنقید کرنے والے مٹھی بھر ہوتے ہیں، اس لیے وہ ایسے افراد کے کمنٹس پر توجہ ہی نہیں دیتیں۔

ایک سوال کے جواب میں سحر خان نے بتایا کہ پہلے انہیں جنات وغیرہ پر یقین نہیں تھا لیکن ایک بار وہ اپنی دوست کے ساتھ ان کے گھر بیٹھیں تھیں کہ انہوں نے انہیں بتایا کہ ان کے گھر بابا جی آتے ہیں، جس پر انہوں نے دوست کا مذاق اڑایا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے دوست کا مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ یہیں پر رکیں گی اور دیکھتی ہیں کہ بابا جی کون سے ہیں اور کیسے آتے ہیں۔

سحر خان نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ ہی بیٹھیں تھیں کہ کمرے کی بند کھڑکی زور زور سے بجنے لگیں اور خوف کے مارے وہ بھی کانپنیں لگیں اور انہیں خوف کی وجہ سے کوئی قرآنی آیت تک یاد نہ آئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کے بعد انہیں بھی جنات وغیرہ پر یقین ہونے لگا ہے اور وہ اب ایسے معاملات کو سنجیدہ لیتی ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے سحر خان نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے اس متعلق سوچا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوچنے اور کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے اور دوسرا یہ کہ انہیں تاحال خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا، اس لیے فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

سحر خان نے مزید کہا کہ لیکن وہ لڑکوں کے قد کے حوالے سے سنجیدہ ہوتی ہیں، وہ جب بھی شادی کریں گی لمبے قد کے لڑکے سے کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ان کا ہونے والا شریک حیات 6 فٹ لمبا یا اس سے تھوڑا سا چھوٹا ہو۔

سحر خان کے مطابق ہر لڑکی کو ایسے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے جو اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہو، کیوں کہ ایسے لڑکے بیوی کے خاندان کی بھی عزت کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024