• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

حج پالیسی 2024 دس دن میں پیش کرنے کا اعلان

شائع September 27, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی میں 40 روزہ حج کے ساتھ مختصر مدت کے پیکج کو بھی شامل کیا جائے گا — فائل فوٹو: اے پی پی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی میں 40 روزہ حج کے ساتھ مختصر مدت کے پیکج کو بھی شامل کیا جائے گا — فائل فوٹو: اے پی پی

نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے اعلان کیا ہے کہ حج پالیسی 2024 تیار کر لی گئی ہے اور 10 دن میں وفاقی کابینہ کو پیش کردی جائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے مذہبی امور نے تسلیم کیا کہ گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے متعدد چیلنجز سامنے آئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی میں 40 روزہ حج کے ساتھ مختصر مدت کے پیکج کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حجاج کرام کو 2 مخصوص رنگ کے سوٹ کیس فراہم کیے جائیں گے، جن پر کیو آر کوڈ نصب ہوگا تاکہ وہ گم نہ ہوں، مزید کہا کہ حجاج کرام کے نام، ان کا پاسپورٹ نمبر، گھر کا پتا، اسکول نمبر اور دوسری اہم معلومات بھی سوٹ کیس پر درج ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عازمین حج کو خصوصی موبائل پیکج بھی مہیا کیا جائے گا۔

نگران وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ سعودی موبائل کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانی حجاج کرام کو بغیر رومنگ چارجز آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ موبائل پیکج کی سہولت استعمال کرنے کے لیے اضافی چار ہزار روپے چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب حجاج کرام بنا کسی رکاوٹ کے اپنے گھر والوں کے ساتھ باآسانی رابطے میں رہ سکیں گے۔

اپنی گفتگو کے اختتام میں انیق احمد نے واضح کیا کہ حج کی کُل مالی لاگت کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024