• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سوارا بھاسکر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع September 26, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ورسٹائل بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور مسلمان سیاست دان اور سماجی رہنما فہد احمد کے ہاں شادی کے 7 ماہ بعد بچے کی پیدائش ہوگئی۔

سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے 18 فروری 2023 کو شادی کی تھی اور دونوں نے رواں برس جون میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اب دونوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر نے 26 ستمبر کو انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 23 ستمبر کو ہوئی اور انہوں نے بچی کا نام رابعہ رکھا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نیک خواہشات کرنے اور مبارک باد دینے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوارا بھاسکر کے ہاں شادی کے 7 ماہ بعد بچی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے 7 ماہ بعد قبل فروری کے وسط میں شادی کی تھی۔

یہ پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ اداکارہ شادی سے قبل ہی اُمید سے ہوگئی تھیں، جس وجہ سے انہیں خاموشی سے شادی بھی کرنی پڑی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچی کی پیدائش کہاں ہوئی، تاہم تصاویر میں انہیں نوزائیدہ بچی اور شوہر کے ہمراہ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ہسپتال کے بستر پر لیٹنے کی اپنی تصویر بھی شیئر کی، تاہم تصاویر سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ انہوں نے بیٹی کو کس شہر کے ہسپتال میں جنم دیا۔

دونوں نے ہندو اور اسلامی روایات کے مطابق شادی کی تھی، علاوہ ازیں سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے مذہبی رسومات کے علاوہ بھارتی قانون کے تحت کورٹ میرج بھی کی تھی۔

بھارت میں دو مختلف مذاہب کے افراد کی جانب سے کورٹ میرج کرنا لازمی ہوتا ہے۔

مسلمان سیاست دان سے شادی کرنے پر سوارا بھاسکر کو انتہا پسند ہندوؤں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، تاہم انہوں نے کسی کو جواب نہیں دیا۔

سوارا بھاسکر اقلیتوں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ انہوں نے مسلمان دوست سے شادی کرنے کے لیے مذہب اسلام بھی قبول کیا ہے، تاہم اس حوالے سے دونوں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024