• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ کے اے سیریز کو دو بجٹ فونز متعارف

شائع September 25, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی ’سام سنگ‘ نے خاموشی سے ’اے سیریز‘ کو دو بجٹ فونز متعارف کرادیے، جنہیں میموری کے حوالے سے معیاری فونز قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے خاموشی سے ’سام سنگ: گلیکسی اے 05‘ اور ’سام سنگ: گلیکسی اے 05 ایس‘ کو متعارف کرادیا، جنہیں 7۔6 انچ اسکرینز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

گلیکسی اے 05

—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

کمپنی نے اس فون کے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں جن میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔

گلیکسی اے 05 کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے مختلف رنگوں اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی نے اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اسے پاکستان میں 40 سے 42 ہزار روپے کی قیمت کے درمیان پیش کیا جائے گا۔

گلیکسی اے 05 ایس

—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

فون نے اپنے اس بہترین فون کے بیک پر تین جب کہ ایک 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے۔

گلیکسی اے 50 ایس کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں۔

اس فون کو بھی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں بھی اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اس فون میں بھی فنگرپرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے بھی 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ پاکستان میں اسے 48 ہزار روپے تک کی قیمت میں پیش کیا جائے گا۔

دونون فونز کو کمپنی نے ابتدائی طور پر صرف ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے اور انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں آئندہ ماہ اکتوبر تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024