• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت نے ایشین گیمز کا پہلا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شائع September 25, 2023
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

بھارت نے ہانگژو ایشین گیمز کا پہلا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا جبکہ میزبان چین نے مزید سونے کے تمغے اپنے نام کیے اور 15 سالہ اسکیٹ بورڈر ہینانو کوساکی نے جاپان کے لیے فتح حاصل کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارت کے تینوں ایتھلیٹ دیویانش پنوار، رودرنکش پاٹل اور ایشوری تومر نے ملٹی اسپورٹس اسٹرواگنزا کے دوسرے دن مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ جیتنے کے لیے دنیا کے نئے بہترین ریکارڈ 1893.7 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

تینوں ایتھلیٹس نے گزشتہ ماہ باکو میں چین کی جانب سے 1893.3 پوائنٹس کا ریکارڈ قائم کیا تھا، بھارتی کھلاڑیوں نے اس ریکارڈ کو عبور کرتے ہوئے کسی بھی کھیل میں پہلا طلائی تمغہ بھارت کے نام کیا، جہاں میزبانوں نے اب تک طے شدہ 44 میں سے 28 ٹائٹل جیت لیے ہیں۔

ایشوری تومر نے اپنے 2 ساتھیوں کے بارے میں کہا کہ 10 میٹر کے ایونٹ میں وہ دونوں بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ کھیلنا فخر ہے۔

شوٹنگ کا ایک اور عالمی ریکارڈ مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل میں چین کے شینگ لیہاؤ نے 253.3 پوائنٹس کے ساتھ بنایا، جس نے چار سال قبل ریو میں اپنے ساتھی یو ہاونان کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے 252.8 پوائنٹس بنائے تھے۔

شینگ لیہاؤ نے کہا کہ فائنل میں میری قسمت اچھی تھی، میں نے آج کافی اچھا کھیلا۔

بھارت کی طرح مکاؤ نے ہانگژو میں اپنا پہلا طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ ووشو ایتھلیٹ لی چانگکوان ٹائٹل جیت کر ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی چین کی پہلی خاتون بن گئیں۔

خاتون نے کہا کہ مجھے واقعی فخر ہے اور میں واقعی خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ شاید ایک ایتھلیٹ کے طور پر میری 20 سال کی محنت ہے۔

دوسرے دن کے ابتدائی ایکشن میں ہینانو کوساکی نے اسکیٹ بورڈنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے پارک کا فائنل آسانی سے جیت لیا، ہینانو کوساکی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سب کچھ کیسے ہوا۔

افتتاحی دن سوئمنگ پول میں تمام سات طلائی تمغے جیتنے کے بعد چین ایک بار پھر غلبہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، جس کی قیادت بریسٹ اسٹروک کے عالمی چیمپئن کن ہائیانگ نے کی۔

چینی اسٹار نے جولائی میں فوکوکا میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ میں ایک بڑا اپ سیٹ کیا، جب انہوں نے 57.69 میں 100 میٹر کا گولڈ میڈل جیتا جبکہ جنوبی کوریا کے چوئی ڈونگ یول دوسرے نمبر پر آئے۔

خواتین کے 200 میٹر فری اسٹائل فائنل میں ہانگ کانگ کی سیوبھان ہوگے نے ایک اور چینی کلین سویپ کو روک دیا۔

سیوبھان ہوگے نے پاؤں کی تکلیف کی وجہ سے 2018 کے ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ دنیا کے ٹاپ فری اسٹائل تیراکوں میں شامل ہیں۔

سیوبھان ہوگے ٹوکیو اولمپکس میں آسٹریلوی اسٹار ایرارنے ٹِٹمس میں چاندی کا تغمہ حاصل کرنے کے بعد وہ جولائی کی عالمی چیمپیئن شپ میں تمغوں سے رہ گئیں۔

لیکن انہوں نے فوکوکا میں 100 میٹر میں چاندی کے تمغے کے ساتھ کامیابی حاصل کی، سیوبھان ہوگے نے 2 سو میٹر فری اسٹائل میں 2:00.75 کے ساتھ کوالیفائی کیا، وہ پانچویں تیز ترین ایتھلیٹ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024