• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی: کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیوی اہلکار اور ان کی بیٹی جاں بحق

شائع September 25, 2023
ایس ایچ اونے بتایا کہ 26 سالہ طاہر زمان موٹرسائیکل پر اپنی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ساتھ جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ایس ایچ اونے بتایا کہ 26 سالہ طاہر زمان موٹرسائیکل پر اپنی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ساتھ جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پاکستان نیوی کے نوجوان ملازم اور ان کی کم سن صاحبزادی کو اتوار کی رات کورنگی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عبیداللہ خان نے بتایا کہ 26 سالہ طاہر زمان موٹرسائیکل پر اپنی اہلیہ، ایک بیٹے اور 2 سالہ بیٹی انعم کے ساتھ جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے چمڑا چورنگی کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ طاہر زمان اور ان کی بیٹی دم توڑ چکے ہیں۔

علاقے کے ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں ان کی اہلیہ اور بیٹا محفوظ رہے، مزید بتایا کہ جائے وقوع سے گولیوں کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ ڈکیتی کا واقعہ نہیں لگتا کیونکہ حملہ آور ان سے یا ان کی اہلیہ سے کوئی چیز نہیں چھینی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے حملہ آور اور متوفی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوتے دیکھا، جس کے بعد گولیوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ایس ایس پی حسن سردار نے جناح ہسپتال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے یا ڈکیتی کا ہے۔

دریں اثنا، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس رفعت مختار راجا کو ہدایت کی ہے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ہجوم کے تشدد سے مبینہ لٹیرا ہلاک

نارتھ ناظم آباد میں مشتعل ہجوم نے ہفتے کی رات ایک مشتبہ لٹیرے کو قتل کر دیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب لوگوں نے ایک 25 سالہ شخص کو پکڑ لیا، اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی وہ ہلاک ہو چکا تھا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں شناخت نہ ہونے پر اسے سہراب گوٹھ میں ایدھی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024