• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

فرانس: معروف ریپر ایم ایچ ڈی کو قتل کے مقدمے میں 12 سال قید کی سزا

شائع September 25, 2023
معروف ریپر محمد صلہ عرف ایم ایچ ڈی کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی— فوٹو: اے ایف پی
معروف ریپر محمد صلہ عرف ایم ایچ ڈی کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی— فوٹو: اے ایف پی

فرانسیسی عدالت نے 2018 میں ایک نوجوان کو قتل کرنے کے جرم میں معروف ریپر محمد صلہ عرف ایم ایچ ڈی کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریپر ایم ایچ ڈی کے پانچ ساتھیوں کو بھی اس قتل کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے اور انہیں 10 سے 18 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

پراسیکیوٹر نے اس معاملے کو دو حریف گروہوں کے درمیان لڑائی قرار دیا اور مقدمے کی کارروائی سے تین دیگر افراد کو بری کر دیا گیا۔

ایم ایچ ڈی دراصل ہپ ہاپ اور افریقی روایات کے امتزاج سے بنائے جانے والے افرو ٹریپ کے علمبردار تھے اور 2015 میں وائرل ہونے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 29 سالہ نوجوان پر جنوری 2019 میں قتل کا الزام عائد کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ریپر کو ڈیڑھ سال حراست میں رہنے کے بعد رہا کیا گیا تھا کیونکہ تحقیقات جاری تھیں اور اس کے بعد انہوں نے ایک نیا البم جاری کیا ہے۔

جیسے ہی فیصلہ سنایا گیا تو وہاں عوامی گیلری میں موجود کئی خواتین رو پڑیں جنہیں ایم ایچ ڈی نے گلے لگا کر حوصلہ دیا۔

تاہم سزا پانے والوں کے پاس اپیل کے لیے 10 دن کی مدت ہے۔

تین ہفتوں کی کارروائی کے بعد سنائے گئے فیصلے سے قبل نامور ریپر نے ایک بار صحت جرم سے انکار کیا۔

انہوں نے بھری عدالت کو بتایا کہ شروع سے، میں نے اس معاملے میں اپنی بے گناہی کو برقرار رکھا ہے اور میں اپنی بے گناہی برقرار رکھوں گا۔

پراسیکیوٹر نے ریپر کو 18 سال قید، دو ملزمان کو بری اور دیگر کے لیے 13-20 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 5 جولائی، 2018 کی رات 23 سالہ لوئک کے کو ایک مرسڈیز نے ٹکر ماری اور پھر ایک درجن کے قریب لوگوں نے انہیں مار پیٹ کر قتل کردیا تھا۔

اگرچہ ریپرایم ایچ ڈی نے کہا تھا کہ جب یہ واقعہ رونما ہوا تو وہ جائے وقوع پر موجود نہیں تھے لیکن ایک مقامی باشندے نے اس واقعے کو اپنی کھڑکی سے فلمایا تھا اور مرسڈیز کی فوری طور پر شناخت ہو گئی تھی کہ وہ ایم ایچ ڈی کی ہے۔

بعدازاں قتل کے ایک دن بعد مذکورہ کار پارکنگ میں لاوارث اور جلی ہوئی حالت میں ملی تھی۔

خیال رہے کہ یہ قتل سائٹ ڈیس چوفورنیئرز میں کیا گیا تھا جو ایک کم آمدنی والا علاقہ ہے۔

فرانس میں پیدا ہونے والے فٹ بال کے گانوں کے مشہور پرفارمر کوو پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کی تعریف میں گائے گئے ’افرو ٹریپ پارٹ 3 (چیمپیئنز لیگ)‘ کے گانے سے بہت شہرت ملی تھی۔

انہوں نے ڈریک اور میڈونا جیسے عالمی ستاروں سے داد سمیٹنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اپنے دن سے کافی نام کمایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025