• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاراچنار: سبزی منڈی میں جنگلی تیندوے کا حملہ، 2 افراد زخمی

شائع September 24, 2023
محکمہ وائلڈ لائف کے منصف علی نے بتایا کہ تیندوے کو قابو کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں — فوٹو: جاوید حسین
محکمہ وائلڈ لائف کے منصف علی نے بتایا کہ تیندوے کو قابو کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں — فوٹو: جاوید حسین

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع پاراچنار کے علاقے سبزی منڈی میں صبح کے وقت جنگلی تیندوے نے حملہ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق پاراچنار کی سبزی منڈی میں آج علی الصبح جنگلی تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں منڈی میں بھگڈر مچ گئی۔

حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) پاراچنار منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ تیندوے کو قابو کرنے کے لیے محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ جنگلی تیندوا حملے کے بعد سبزی منڈی کے ایک گودام میں گھس گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے منصف علی نے بتایا کہ تیندوے کو قابو کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاراچنار میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے چونکہ یہاں کے محکمہ جنگلی حیات کے پاس کوئی خاص اوزار موجود نہیں ہیں اس لیے مجبوراً پشاور سے ٹیمیں بلائی گئی ہیں، امید ہے جلد تیندوے کو قابو کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب تیندوے کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل تھے وہ سبزی منڈی پہنچ گئی۔

جنگلی تیندوا سبزی منڈی کے گودام میں موجود ہے جبکہ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات لوگوں کو سبزی منڈی آنے اور رش لگانے سے منع کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024